لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، سپریم کورٹ

جاسم محمد

محفلین
لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، سپریم کورٹ
ویب ڈیسک بدھ 2 اکتوبر 2019
1827999-supremecourt-1569997050-844-640x480.jpg

جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے، جسٹس گلزار احمد فوٹو:فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت میں سرکاری ملازمین کی تین سال کی مراعات سمیت نوکریوں پربحالی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، برطرف ملازمین کو ایک دن کے لئے بحال کرکے تمام مراعات دے دی گئیں، کیا قومی خزانہ کوئی خیراتی ادارہ ہے، جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے، ٹیکس کے پیسوں کا کسی کو درد نہیں۔

وکیل نے بتایا کہ ملازم اختر عباس کو نوکری پر بحال ہونے پر 28 لاکھ روپے کی مراعات ملیں، اس معاملے کو چیلنج کیا گیا تو سروس ٹربیونل نے ایک دن کی بحالی اور مراعات کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے بحال ملازمین سے متعلق تمام اپیلوں کونومبر میں سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں نے اس ملک کو ذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے، جس کا دل چاہتا ہے قومی خزانہ بے دردی سے اڑا دیتا ہے۔
یہ بات اس بات کی دلیل ہے کہ ان جیسے بڑے جج حضرات ہی اپنے کام سے غافل ہیں ۔
انصاف و عدل کےنظام کو مفلوج کیے بغیر ایسا کیا جا سکتا ہے ؟
 
Top