لومڑی اور کوا(فلیش کارٹون)

لومڑی اور کوا(فلیش کارٹون)​

ابن انشاء کی مشہور کتاب “اردو کی آخری کتاب“ سے ماخوذ کہانی فلیش میں متحرک کارٹون کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں!۔۔۔۔۔۔

[flash]http://www.urduweb.org/flash/fox_and_crow.swf[/flash]
 
زبردست یار شعیب ، تم تو کمال کرو ہو۔

تم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کتنا لطف اٹھایا ہے میں نے یہ فلیش میں کہانی دیکھ کر۔ بچے اگر پڑھیں اسے تو وہ بھی بہت خوش ہوں گے۔

ایک تجویز ہے کہ اس میں جو مکالمے ہیں ان میں بھی آواز بھر دی جائے تو یہ اور دلچسپ ہو جائے گا۔ کیا اس طرح کی فلیش فائل بنانا سکھاؤگے نہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت خوب شعیب بھائی۔ زندہ باد۔ اسی طرح سے کم کرتے رہیں۔ ہم بہت لطف اندوز ہو تے رہیں گے۔ بہت عمدہ کاوش ہے۔ آپ تو واقعی پرفیشنل نکلے۔
بے بی ہاتھی
 
محب علوی نے کہا:
زبردست یار شعیب ، تم تو کمال کرو ہو۔

تم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کتنا لطف اٹھایا ہے میں نے یہ فلیش میں کہانی دیکھ کر۔ بچے اگر پڑھیں اسے تو وہ بھی بہت خوش ہوں گے۔

ایک تجویز ہے کہ اس میں جو مکالمے ہیں ان میں بھی آواز بھر دی جائے تو یہ اور دلچسپ ہو جائے گا۔ کیا اس طرح کی فلیش فائل بنانا سکھاؤگے نہیں :)

شکریا محب بھائی!

میری آواز اتنی اچھی نہیں ہے کہ میںلومڑی اور کوے کی حقیقی آواز نکال سکوں۔ اگر آپ یا کوئی اور ممبر میرا یہ کام کر دے تو میں اس کارٹون کا نیا ورژن بنانے کے لئے تیار ہوں۔
رہی بات سکھانے کی تو اس کے لئے ٹیوٹوریل نہیں لکھا جاسکتا۔
پہلے تو فلیش کا استعمال اچھی طرح آنا چاہیئے ۔ ہاں جب ایسا ہوجائے تو پھر ٹپس دی جاسکتی ہیں کارٹون بنانے کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ شعیب بھائی۔ اب یہ کون مانے گا کہ اس کی آواز اتنی اچھی ہے کہ وہ کوے کی آواز نکال سکے :D
بے بی ہاتھی
 
فرید احمد

محفلین
جناب شعیب صاحب یہ فلیش کہیں داون لوڈ کے لیے رکھ دو ،
بچوں کو مستقل دکھانے کو کام کی چیز ہے ۔
یہ کہانی تو سب جگہ ہی بچوں کی کتاب میں آتی ہے ،
اگر اس کو میں کمپیوٹر پر محفوظ کر لوں تو آف لائن بھی بچے دیکھ سکیں ۔
سلام
 
فرید احمد نے کہا:

فرید صاحب!۔۔۔۔۔یہ فلیش فائل ہے اور یہ آپ کے Windows فولڈر کے اندر موجودTemporary Internet Files کے فولڈر میں خود بخود محفوظ ہو جاتی ہے۔ آپfox_and_crow لکھ کرSearch کر لیں۔ پھر اسے اپنی مرضی کے فولڈر میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ اس کے علاوہ Save Flash لکھ کر اگر آپ گوگل میں سرچ کر لیں تو بہت سے سافٹ وئیر ایسے آپ تلاش کر سکتے ہیں جو خود بخود فلیش آپ کے مطلوبہ فولڈر میں محفوظ کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائر فاکس میں آپ File>Save Page Asکمانڈ کے ذریعے فلیش سمیت پورا ویب پیج محفوظ کر سکتے ہیں۔
 
عاصم ملک

محفلین
ماشاءاللہ شعیب بھائی بہت اچھے،بہت عمدہ فائل بنائی ہے آپ نے،آپکی طرف سے مزید پیش رفت کا انتظار رہے گا :D
 
Top