لوبسٹر

عثمان

محفلین
دونوں کے خلاف
آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے اور یہاں انتہائی عالمانہ و سنجیدہ مباحث چل رہے ہیں
یعنی آپ لوبسٹر اور انتظامیہ کو مذاق سمجھ رہے ہیں ؟
@انتظامیہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!
@لوبسٹرررررررررررررر!!!!

اب یہ لوگ آپ سے خود ہی نبٹیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین

ان دونوں (یعنی انتظامیہ اور لوبسٹرز) نے خود کو ٹیگنگ بند کر رکھی ہے اور یہ عالمی سازش کا حصہ لگتا ہے لہٰذا میں صرف عزیزامین کو ٹیگ کر سکتا ہوں۔۔۔
 
پتہ نہیں کیوں، اسےدیکھتے ہی ہمیشہ لال بیگ کا تصور ذہن میں ابھر آتا ہے اور اسکے ساتھ ہی Mr. Beans کی فلم کا وہ منظر سامنے آجاتا ہے جس میں مسٹر بینز لوبسٹرز کو نگلنے کی کوششیں کر رہا ہوتا ہے۔۔:stop:
 
لوبسٹر کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں اسکی کتنی اقسام ہیں کہاں کہاں پا یا جاتا ہے آپ اسے کھانا چاہیں گے یا کھا چکے وغیرہ وغیرہ

ویسے میرے خیال میں لابسٹر lobster, شرمپ Shrimp اور پران Prawn میں کوئی زیادہ فرق نہیں صورتاً اور ذائقے کے اعتبار سے۔ ہاں سائنٹیفک کلاسی فیکشن کے اعتبار سے یہ الگ الگ ہیں۔اور جسامت میں بھی فرق ہوتا ہے۔
اور فقہ حنفی کے اعتبار سے سمندری جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے تاہم جھینگا از قسم مچھلی ہے یا نہیں یہ خود ایک مابہ نزاع معاملہ ہےعلماء کے درمیان۔
 
عزیزامین کیا آپ نے حلال حرام کے متعلق بھی پوچھا تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مچھلی کیا ہے ؟ فقہ حنفی والے کسے مچھلی قرار دیتے ہیں ؟
اس بارے میں میرے خیال میں علما خود سائنس کے حوالوں کو مستند مانتے ہیں علما قدیم کا مجھے بالکل صحیح نہیں معلوم۔
مولانا یوسف لدھیانوی مرحوم نے ایک بار اس سلسلے میں یہ جواب دیا تھا

”س… کیا جھینگا کھانا جائز ہے؟
ج… مچھلی کے علاوہ کسی اور دریائی یا سمندری جانور کا کھانا جائز نہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جھینگا مچھلی کی قسم نہیں ہے، اگر یہ صحیح ہے تو کھانا جائز نہیں۔“
عوام الناس ”اگر“ اور ”مگر“ میں نہیں جاتے، کیا ابھی تک علماء کو تحقیق نہیں ہوئی کہ جھینگے کی نوعیت کیا ہے؟ یا تو صاف کہہ دیا جائے کہ یہ مچھلی کی قسم نہیں ہے، اس لئے کھانا جائز نہیں، یا اس کے برعکس۔ عوام الناس، علماء کے اس قسم کے بیان سے اسلام اور مسئلے مسائل سے متنفر ہونے لگتے ہیں اور علماء کا یہ رویہ مسئلے مسائل کے سلسلے میں گول مول بہتر نہیں ہے۔ میں نے لغت میں دیکھا تو جھینگے کی تعریف مچھلی کی ایک قسم ہی لکھی گئی ہے۔ آخر علماء کیا آج تک یہ نہیں طے کر پائے کہ یہ مچھلی کی قسم ہے کہ نہیں؟ مفتی محمد شفیع صاحب، مولانا یوسف بنوری، مولانا شبیر احمد عثمانی اور دُوسرے علمائے حق کا کیا رویہ رہا؟ کیا انہوں نے جھینگا کھایا یا نہیں؟ اور اس کے متعلق کیا فرمایا؟ اُمید ہے آپ ذرا تفصیل سے کام لیتے ہوئے اس مسئلے پر روشنی ڈالیں گے۔
ج… صورتِ مسئولہ میں مچھلی کے سوا دریا کا اور کوئی جانور حنفیہ کے نزدیک حلال نہیں۔ جھینگے کی حلت و حرمت اس پر موقوف ہے کہ یہ مچھلی کی جنس میں سے ہے یا نہیں؟ ماہرینِ حیوانات نے مچھلی کی تعریف میں چار چیزیں ذکر کی ہیں۔ ۱:-ریڑھ کی ہڈی، ۲:-سانس لینے کے گلپھڑے، ۳:-تیرنے کے پنکھ، ۴:-ٹھنڈا خون۔ چوتھی علامت عام فہم نہیں ہے، مگر پہلی تین علامات کا جھینگے میں نہ ہونا ہر شخص جانتا ہے۔ اس لئے ماہرینِ حیوانات سب اس اَمر پر متفق ہیں کہ جھینگے کا مچھلی سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ مچھلی سے بالکل الگ جنس ہے۔ جبکہ جواہر اخلاطی میں تصریح ہے کہ ایسی چھوٹی مچھلیاں سب مکروہِ تحریمی ہیں، یہی صحیح تر ہے۔
http://shaheedeislam.com/aap-k-masa...l-jild-4/1381-daryai-janwaron-ki-sharai-hukam
 
قیصرانی

بہت شکریہ۔ اس بات کی وضاحت کیجئے گا کہ کیا یہ دریا والے قوانین سمندر والے جانوروں پر بھی لاگو ہوتے ہیں؟
 
سائنس کے حوالوں میں تو سانپ مچھلی اور اس سے ملتی جلتی اقسام کو بھی کئی جگہ "مچھلی" قرار دیا گیا ہے جن میں ریڑھ کی ہڈی وغیرہ نہیں ہوتی۔ یقیناً آپ کے علماء کے نزدیک یہ حلال نہ ہو۔ پھر "مچھلی" کی تعریف خود متنازعہ ہے اور ماہرین حیاتیات مچھلی کی بجائے دوسری تقسیم پر زور دیتے ہیں۔

یہ بتائیے کہ کس بنیاد پر ایک قسم کی آبی مخلوق حلال جبکہ دوسری حرام قرار دی گئی ہے ؟
 
Top