لمحہ لمحہ ملا ہے درد صدیوں کا۔۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

نور وجدان

لائبریرین
لمحہ لمحہ ملا ہے درد صدیوں کا
ایک پل میں سہا ہے درد صدیوں کا

ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
تار نے جو سہا ہے درد صدیوں کا

چھیڑ اے مطربِ ہستی وہی دھن تو
اب کہ نغمہ بنا ہے درد صدیوں کا

گیت میرے سنیں گے لوگ صدیوں تک
شاعری نے جیا ہے درد صدیوں کا

ہوش کر ساز کا قوال تو اپنے۔۔!
ہر کسی کو دیا ہے درد صدیوں کا۔۔۔!

میرا نغمہ ، مرا سُر ، ساز بھی اپنا
آئنہ سا بنا ہے درد صدیوں کا

مری دھن پر یہ محوِ رقص

میری ہی دُھن پہ محوِ رقص ہے کوئی ۔۔؟
ساز کس کا بنا ہے درد صدیوں کا ؟
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
تار نے جو سہا ہے درد صدیوں کا
گُڈ شاٹ:)
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہےکہ بحر و ردیف کی پابندی بعض اوقات شعر کے ابلاغ کو غیر موثر کر جاتی ہے؟ آزاد نظم میں خیالات و تاثرات کو زیادہ خالص انداز سے بیان نہیں کیا جا سکتا؟
کوشش کریں ۔ میں بھی کُچھ رنگ اکٹھے کرتا ہوں :)
 
ابلاغ کا پتا نہیں ہے مگر "خیال کو پابند '' کرنا پڑتا ہے ورنہ " بے حجابی '' ہوجاتی ہے ۔ آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ابلاغ کا پتا نہیں ہے مگر "خیال کو پابند '' کرنا پڑتا ہے ورنہ " بے حجابی '' ہوجاتی ہے ۔ آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ۔۔۔
ہائیں ! اچھا! یہاں فورم پر تو بے حجابی نہیں بلکہ بے عزتی ہوتی ہے :) آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ؟ آپ امجد اسلام امجد کو پڑھیں آپ کے خیالات بدل جائیں گے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ہائیں ! اچھا! یہاں فورم پر تو بے حجابی نہیں بلکہ بے عزتی ہوتی ہے :) آزاد نظم میں دلکشی نہیں ہوتی ؟ آپ امجد اسلام امجد کو پڑھیں آپ کے خیالات بدل جائیں گے ۔

یعنی میری ''عزت '' بڑھ گئ ہے ! نوازش۔۔۔! مگر جو بات غزل میں محسوس ہوتی ہے شاید کسی اور صنف میں ہو۔
 
آوازِ دوست

محفلین
بے شک مگر بعض مضامین اور موضوعات زیادہ لچک مانگتے ہیں اور میں نے آزاد نظم میں بھی خاطر خواہ دلکشی دیکھی ہے۔ یہاں آپ کی سٹیٹمنٹ آپ کے پری جوڈیس کو نمایاں کرتی نظر آتی ہے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
بے شک مگر بعض مضامین اور موضوعات زیادہ لچک مانگتے ہیں اور میں نے آزاد نظم میں بھی خاطر خواہ دلکشی دیکھی ہے۔ یہاں آپ کی سٹیٹمنٹ آپ کے پری جوڈیس کو نمایاں کرتی نظر آتی ہے :)

کمال کی بات کی ہے :) آپ کو غزل کہنے پر اعتراض ہے ؟ یا آزاد نظم پسند آپ کو
 
محمود ایاز

محفلین
غزل خوبصورت ہے ، خیال بھی اچھا ہے۔۔ مگر کچھ خامیاں ہے ۔۔۔ اگرچہ غزل بحر میں ہے مگر کچھ مصرعے نظرثانی کا تقاضا کرتے ہیں۔ جیسے
ساز کی لے پہ سر دھننے لگی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن

ساز کی لے پہ سر دھنتی رہی دنیا
فاعلاتن مفاعیلن مفاعیلن

یہ میرا خیال ہے۔۔۔ جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ شکریہ۔
 
اور بھی بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آخری تدوین:
آپ کے افسانوں اور تحاریر سے محفل سجی ہوئی ہے ۔ آپ جیلس کیسے ہوسکتے ہیں ۔میں آپ سے ضرور ہوسکتی ہوں کہ آپ کو جو ہنر عطا ہے وہ مجھ بے ہنر میں کہاں ؟
نہیں نور میں تقریبا ڈھائی سال سے کچھ بھی نہیں لکھا۔ سچی
 
نور وجدان

لائبریرین
نہیں نور میں تقریبا ڈھائی سال سے کچھ بھی نہیں لکھا۔ سچی
اللہ تعالیٰ کریں زورِ قلم زیادہ ۔۔۔جو آپ نےتحریر پڑھوائی تھی مجھے وہ کب لکھی تھی ۔

بہت خوب۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین

شکریہ
 
Top