لمبے عنوان

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
phpbb کے پہلے اردو ورژن کی ریلیز پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو۔پچھلے دنوں کچھ وجوہات کی بنا پر مجھے اپنا اسلامی فورم ختم کرنا پڑا ۔اب میں نے اسی اردو ورژن کو انسٹال کر لیا ہے۔
ربط حاضر ہے۔
اردواسلامی فورم

الحمداللہ ابھی تک اس میں مجھے کوئی بگ وغیرہ نظر نہیں آیا۔فورم کی سپیڈ بہت اچھی ہے اور فی الحال کوئی ایرر نظر نہیں آیا۔سوائے ٹائیٹل بڑا دینے کے علاوعہ۔اگر مضمون کا ٹائیٹل الفاظوں میں بڑا ہو تو ایرر آتا ہے ورنہ کسی جگہ ابھی مجھے کوئی ایرر نظر نہیں آیا۔
ابھی چونکہ پوسٹ بھی کم ہیں جوں جوں پوسٹ زیادہ ہوتی گئیں صورتحال اور زیادہ واضع ہو گی۔
مجموعی طور پر یوں کہنا چاہوں گا کہ یہ phpbb اردو کا مکمل ورژن ہے اور اس میں کوئی خرابی نہیں ہے۔
میں ایک بار پھر آپ سب محترم ساتھیوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست پردیسی بھائی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسلامی فورم کے لیے ہمارا ریلیز کیا ہوا ورژن استعمال کیا ہے۔ اگر آپ کو کوئی فنکشنل ایرر نہیں ملتا تو آپ دوسرے پہلوؤں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو اگر ترجمہ میں کہیں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے تو ہمیں ضرور بتائیں۔
 

زیک

مسافر
پردیسی نے کہا:
الحمداللہ ابھی تک اس میں مجھے کوئی بگ وغیرہ نظر نہیں آیا۔فورم کی سپیڈ بہت اچھی ہے اور فی الحال کوئی ایرر نظر نہیں آیا۔سوائے ٹائیٹل بڑا دینے کے علاوعہ۔اگر مضمون کا ٹائیٹل الفاظوں میں بڑا ہو تو ایرر آتا ہے ورنہ کسی جگہ ابھی مجھے کوئی ایرر نظر نہیں آیا۔

پردیسی: اگر آپ ایک ٹکٹ کھول لیں عنوان والے مسئلے پر تو مہربانی ہو گی۔ ہم پھر چیک کر سکتے ہیں کہ کیا گڑبڑ ہے۔ ہمارے ٹیسٹ فورم پر یہ مسئلہ نہیں آ رہا۔
 
Top