لفظ کی تشریح

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم دوستو
یہ لفظ " کلیشے " ہے کہ " کلیچے " ؟؟
A cliché or cliche is an expression, idea, or element of an artistic work​
which has​
been overused to the point of losing its original meaning or effect,​
درج بالا انگلش فقرے کا اردو ترجمہ درکار ہے ۔
اور اس لفظ " کلیشے " کا اردو متبادل کیا ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جزاک اللہ خیراء
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی یہ کلیشے ہی ہے۔​
Éکی آواز ای کی بجائے اے کی نکلے گی۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ جو لفظ کثرت استعمال سے گھس پٹ جائے، اس کے متعلق بولتے ہیں۔​

باقی اہل علم ہی بتا سکیں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کس زبان کا لفظ ہے؟؟؟؟
نایاب بھائی یہ کلیشے ہی ہے۔​
Éکی آواز ای کی بجائے اے کی نکلے گی۔ مطلب اس کا یہ ہے کہ جو لفظ کثرت استعمال سے گھس پٹ جائے، اس کے متعلق بولتے ہیں۔​

باقی اہل علم ہی بتا سکیں گے۔
بہت شکریہ مہربان دوستو
جزاک اللہ خیراء
 

فاتح

لائبریرین
cliché
noun
چلتا لفظ یا فقرہ؛
پامال/فرسودہ لفظ، فقرہ، جملہ یا خیال؛
مقبول عام عموماً غیرمنطقی خیال؛
کلیشے۔ (طباعت) سیسے کے حروف کی یا الیکٹروٹائپ تختی؛
ڈھلی پلیٹ؛ ڈھل تختی۔

حوالہ: قومی انگریزی اردو لغت
 

نایاب

لائبریرین
cliché
noun
چلتا لفظ یا فقرہ؛
پامال/فرسودہ لفظ، فقرہ، جملہ یا خیال؛
مقبول عام عموماً غیرمنطقی خیال؛
کلیشے۔ (طباعت) سیسے کے حروف کی یا الیکٹروٹائپ تختی؛
ڈھلی پلیٹ؛ ڈھل تختی۔

حوالہ: قومی انگریزی اردو لغت
جزاک اللہ خیراء محترم فاتح بھائی
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top