لفظ پتوں کی طرح اڑنے لگے چاروں طرف .............ظفر اقبال

فلک شیر

محفلین
لفظ پتوں کی طرح اڑنے لگے چاروں طرف
کیا ہوا چلتی رہی آج مرے چاروں طرف

میں نے خود کو جو سمیٹا تو اُسی لمحے میں
اور بھی چاروں طرف پھیل گئے چاروں طرف

رک گئے ہیں تو یہ دریا میرے اندر ہی رکے
چل پڑے ہیں تو اُسی طرح چلے چاروں طرف

اب کہ ہوتا ہی نہیں میرا گزارا ان پر
چاہیے ہیں مجھے اس بار نئے چاروں طرف

ہیں بھی ایسے کہ فقط مجھ کو نظر آتے ہیں
ایک ہی دوسرے میں الجھے ہوئے چاروں طرف

میں ہی معدوم سا ہوتا گیا رفتہ رفتہ
ورنہ منظر تو فلک بوس رہے چاروں طرف

پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف

کوئی اطراف کی اب فکر اُسے کیا ہو گی
ساتھ ہی ساتھ جو پھرتا ہے لیے چاروں طرف

آسماں پر کوئی تصویر بناتا ہوں، ظفر
کہ رہے ایک طرف اور لگے چاروں طرف
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
آسماں پر کوئی تصویر بناتا ہوں، ظفر
کہ رہے ایک طرف اور لگے چاروں طرف

لاجواب :)
شکریہ ادی.......
اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف
"طرف" کا تین طرح سے باندھا جانا.........سبحان اللہ
 

ماہی احمد

لائبریرین
شکریہ ادی.......
اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف
"طرف" کا تین طرح سے باندھا جانا.........سبحان اللہ
یہ آپ کے کیفیت نامے میں پڑھا ، پسندیدہ پر کلِک کیا ، داد و تحسین کو لیے کوئی لفظ نہ پا کر ایک ٹھنڈی آہ بھری ذخیرہ الفاظ پر اور اپنی راہ لی :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ

میں نے خود کو جو سمیٹا تو اُسی لمحے میں
اور بھی چاروں طرف پھیل گئے چاروں طرف


پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف

کوئی اطراف کی اب فکر اُسے کیا ہو گی
ساتھ ہی ساتھ جو پھرتا ہے لیے چاروں طرف
 

فلک شیر

محفلین
بہت عمدہ

میں نے خود کو جو سمیٹا تو اُسی لمحے میں
اور بھی چاروں طرف پھیل گئے چاروں طرف


پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف

کوئی اطراف کی اب فکر اُسے کیا ہو گی
ساتھ ہی ساتھ جو پھرتا ہے لیے چاروں طرف
شکریہ محترمہ :)
 

عمر سیف

محفلین
میں ہی معدوم سا ہوتا گیا رفتہ رفتہ
ورنہ منظر تو فلک بوس رہے چاروں طرف

پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف

کوئی اطراف کی اب فکر اُسے کیا ہو گی
ساتھ ہی ساتھ جو پھرتا ہے لیے چاروں طرف

واہ بہت خوب ۔۔
 

فلک شیر

محفلین
میں ہی معدوم سا ہوتا گیا رفتہ رفتہ
ورنہ منظر تو فلک بوس رہے چاروں طرف

پہلے تو ایک طرف بیٹھ گیا وہ آ کر
اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف

کوئی اطراف کی اب فکر اُسے کیا ہو گی
ساتھ ہی ساتھ جو پھرتا ہے لیے چاروں طرف

واہ بہت خوب ۔۔
شکریہ عمر بھائی :)
 
بہت منفرد لہجے کی منفرد غزل
شراکت کا شکریہ شاد و آباد رہیں
حیرت ہے اسقدر اچھا کلام کہنے کے باوجود کچھ لوگ ظفر اقبال کو ڈفر اقبال کیوں کہتے ہیں
 

فلک شیر

محفلین
بہت منفرد لہجے کی منفرد غزل
شراکت کا شکریہ شاد و آباد رہیں
حیرت ہے اسقدر اچھا کلام کہنے کے باوجود کچھ لوگ ظفر اقبال کو ڈفر اقبال کیوں کہتے ہیں
لوگ تو پتا نہیں ........کیا کیا کہتے ہیں ........شاہ صاحب
ظفر اقبال نے جدید اردو غزل کو ایک توا نا آواز ہی نہیں دی........بلکہ out of the boxسوچنے کا حوصلہ رکھنے .......گھروندا بنانے اور پھر اسے ڈھا بھی سکنے کا ڈھنگ سکھانے کی کوشش کی ہے........اس کے تضادات ہیں.....اور یقیناً ہیں......مگر اس کے پاس بہت کچھ ہے........گاہے تخلیق کار کی کم توانا تخلیق بھی تنقید کے بڑے بڑے طوماروں سے زیادہ اہم ہوتی ہے............ ظفر اقبال کے علمی و فکری تضادات پہ بات کی جا سکتی ہے......لیکن بعض لوگوں کی جھوٹی شعری انا انہیں ظفر کے خلاف بات کرنے پہ اکساتی ہے.........ایسے لوگوں کی بات کا کیا اعتبار...........باقی اہل علم کے اٹھائے ہوئے سوالات کا جواب تو مدعی کو دینا ہی ہوتا ہے.......سو ظفر اقبال اس کی کوشش کرتے رہتے ہیں......اور ان کا کہنا یہی ہے کہ کہ اچھا شعر کبھی کہیں ہی نصیب ہوتا ہے........
:):):)
 

طارق شاہ

محفلین

اب، کہ ہوتا ہی نہیں میرا گُزارا اِن پر !
چاہیے ہیں، مجھے اِس بار نئے چاروں طرف


کیا کہنے
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :):)
 
Top