لفظ لفظ۔/۔ فیض کی کلیات

فاتح

لائبریرین
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چُکا دیا

وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چُکا دیا

"شام شہرِ یاراں" کا جتنا حصہ میرے ذمہ لگایا گیا تھا وہ آج مکمل ہوا۔

فہرست
• پیش گفتار (فیض)
• عہدِ طفلی سے عنفوانِ شباب تک (انٹرویو)
• فیض سے میری پہلی ملاقات (صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
• ملامتی صوفی (اشفاق احمد)
• فیض سے میری رفاقت (شیر محمد حمید)


• سجاد ظہیر کے نام
• اے شامِ مہرباں
• گیت چلو پھر سے مسکرائیں
• ہم تو مجبور تھے اس دل سے
• غزل
• ڈھاکہ سے واپسی پر
• غزل
• بہار آئی
• تم اپنی کرنی کر گذرو
• موری اَرج سنو
• غزل
• غزل
• غزل
• لینن گراڈ کا گورستان
• یہ کس خلش نے پھر اس دل میں آشیانہ کیا
• کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
• درِ امید
• آج اک حرف کو پھر
• غزل ۔ کس شہر نہ شہرہ ہوا
• اشعار
 

الف عین

لائبریرین
ل اب کج کلہ کر کے بیٹھے نہ رہنا فاتح۔ تم کو ویسے ہی عشق کی آشفتہ سری کھیچنتی ہے، مطلب جنونِ عشق کے بانکپن کے ساتھ لائبریری کی دنیا میں کار گزاری دکھاتے رہیں۔ جلد ہی میں ایک سکان کر کے منظرِ عام پر لانے والا ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
ل اب کج کلہ کر کے بیٹھے نہ رہنا فاتح۔ تم کو ویسے ہی عشق کی آشفتہ سری کھیچنتی ہے، مطلب جنونِ عشق کے بانکپن کے ساتھ لائبریری کی دنیا میں کار گزاری دکھاتے رہیں۔

آپ کا حکم سر آنکھوں پر جناب! مجھے اپنی خوش قسمتی محسوس ہوتی ہے کہ آپ کی محبت و شفقت حاصل ہے لیکن اگر یہاں ظفر ہوتا تو یقیناً اسے فلک کی کج ادائی پہ محمول کرتا۔
کرتا ہے جس کے ساتھ فلک کج ادائیاں
دیتا ہے اس کو عشق کسی کجکلاہ کا​
:grin:
جلد ہی میں ایک سکان کر کے منظرِ عام پر لانے والا ہوں۔
دید کا منتظر رہوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو وارث صاحب!
اب کمر باندھ لیجیے کہ یہ ملزم بلکہ مجرم مقدمہ کی پیروی کے لیے آپ کی راہ تک رہا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے بھائی جب جج بہادر صاحب نے فیصلہ سنا کر ملزم کو مجرم کر دیا تو پھر کیسی وکالت;)

ہم تو سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست پر آپ کی وکالت کے خواہاں ہیں اور آپ سیشن ججوں کے فیصلہ کو ہی حرف آخر جان کر تختۂ دار کو ہمارا مقدر بنانے پر تلے بیٹھے ہیں؟
تمہی کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے؟​
 

محمد وارث

لائبریرین
ہم تو سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست پر آپ کی وکالت کے خواہاں ہیں اور آپ سیشن ججوں کے فیصلہ کو ہی حرف آخر جان کر تختۂ دار کو ہمارا مقدر بنانے پر تلے بیٹھے ہیں؟

تمہی کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے؟​

محترم تو پھر وکیل بھی کوئی "تگڑا" ڈھونڈیے، کوئی "چوہدری" کوئی "مَلک"۔ ہم جیسے، مجسٹریٹ درجہ سوم کو مائی باپ سمجھنے والے وکیلوں کو کہاں کا خواب دکھا رہے ہیں بھائی۔


جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ۔۔۔ فیض کا اور کتنا کلام تم ٹائپ کر چکی ہو۔۔۔ دستِ تہِ سنگ اور شامِ شہر یاراں یہاں جمع ہو چکے ہیں۔ کلیات۔ نسخہ ہائے وفا کے مطابق اور کیا کیا کلام باقی ہے جو ترم نے ٹائپ نہیں کیا ہے۔۔۔ یہ حصۃ عرصے سے پینڈنگ ہے۔
 
Top