لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
فقیر فون پہ ”ہیلو پیزا ! ہٹ “
آپریٹر ”یس سر “
فقیر ”31 بڑے پزا 6چکن اور 2پیپسی بھیج دو ۔“
آپریٹر ” کس کے نام پہ ؟“
فقیر ”اللہ کے نام پہ ۔“
 

سیما علی

لائبریرین
ایک آدمی کسی شخص سے ملنے چلا گیا جب دروازے پر پہنچھا تو گھنٹی بجادی
نوکر۔۔۔۔جی کس سے ملنا ھے؟
آدمی۔۔جاو اپنے صاحب سے کہو کہ فلاں آدمی تم سے ملنے کیلئے آیا ھے۔
جب نوکر اندر جانے لگا تو اِس آدمی کو مکان مالک کا سر کھڑکی میں نظر آیا جو کمرے میں ٹہل رھا تھا۔۔کچھ دیر بعد نوکر آیا اور آدمی سے کہا،،،
نوکر۔۔۔صاحب تو گھر پر نہیں ھے۔
آدمی۔۔میں جا رھا ہوں لیکن جب تمھارا صاحب آئے تو ان سے کہنا کہ جب بھی وہ گھر سے نکلے تو سر کھڑکی میں نہ رکھیں بلکہ یہ بھی اپنے ساتھ ھی لے جائے
 

سیما علی

لائبریرین
ایک سردار ٹرین چلا رھا تھا کہ اچانک ٹرین زبردست جھٹکے کھانے لگا
لوگ ڈر کے مارے چیخنے لگے اور سردار سے پو چھنے لگے کہ کیا ھوا
سردار نے کھا کہ پٹڑی پر آدمی تھا تو لوگوں نے کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کے لئے تم ہم سب کو مارنا چاہتے تھے سیدھا ٹرین اس پہ ھی چڑھا دیتے
سردار نے جواب دیا کہ میں اس کو مارنے والا تھا لیکن وہ پٹڑی سے اتر کر کھیتوں میں دوڑنے لگا
میں نے بھی ٹرین کھیتوں میں اس کے پیچھے دوڑائی مگر وہ بچ گیا
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی: میں نے گدھوں پر ریسرچ کی ہے۔
وہ اپنی گدھی کے سوا کسی دوسری گدھی کو دیکھتا تک نہیں!
شوہر: اسی لئے تو اُسے گدھا کہتے ھیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ملا نصیر الدین
----------------------------
ایک بار ملا نصیر الدین کا گدھا مر گیا تو گاؤں کے شریر بچوں نے مذاق میں رونا شروع کردیا۔
گاؤں کے چودھری نے انہیں منع کیا تو ملا نصیر الدین نے کہا " انہیں رونے دیجئے۔ مرحوم ان کا بھائی تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
سروس اسٹیشن
__________________
ایک خاتون کار لے کر سروس اسٹیشن پہنچیں۔ کار میں بے شمار ڈینٹ پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے لڑکے سے کہا ” کیا یہاں کاریں دھوئی جاتی ہیں؟“
لڑکا بولا ” جی ہاں، دھوئی جاتی ہیں، لیکن استری نہیں کی جاتیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
سیاستدان
__________________
ایک بیوی شوہر سے:

"ہمارا منا بڑا ہو کر سیاستدان بنے گا۔"

شوہر: وہ کیسے؟

اگر تم اس کی باتیں سنو تو یہ ایسی باتیں کرتا ہے جو سننے میں تو اچھی لگتیں ہیں لیکن جن کا حقیقت میں کوئی مطلب نہیں ہوتا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص دکان میں داخل ہوتے ہی بولا: "ڈاکٹر صاحب! مجھے چشمے کی ضرورت ہے
دکان دار: "واقعی! کیونکہ یہ حلوائی کی دوکان ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ انہوں نے ایک ٹیکنیشن کو بلایا۔ ٹیکنیشن نے ان سے کہا کہ آپ کا کمپیوٹر چیک کرنے کے لئے مجھے آپ کے پاسورڈ کی ضرورت ہو گی۔ وہ صاحب بولے کہ میرا پاسورڈ سوپرمین بیٹ مین آئرن مین پنک پینتھر میکی ماوس اسلام آباد ہے۔ ٹیکنیشن نے کہا کہ بہت عجیب پاسورڈ ہے۔ ایسا پاسورڈ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔ وہ صاحب بولے کہ یہ ہدایات مجھے کمپیوٹر سے ہی ملی تھیں۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ کے پاسورڈ میں کم از کم پانچ کریکٹر اور ایک کیپیٹل ضرور ہونا چاہیے
 

سیما علی

لائبریرین
ایک دفعہ شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کیمپنگ کرنے کیلئے گئے۔ انہوں کھلے آسمان تلے کیمپ لگایا اور سو گئے۔ آدھی رات کو شرلاک نے واٹسن کو اٹھایا اور اس سے پوچھا کہ آسمان کی طرف دیکھو اور مجھے بتاو تمہیں کیا نظر آتا ہے۔ واٹسن نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ مجھے تو آسمان میں کروڑوں ستارے نظر آ رہے۔ شرلاک نے پوچھا کہ تم اس سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہو۔ واٹسن نے جواب دیا کہ اگر ان کروڑوں ستاروں میں سے صرف کچھ ہی کے گرد سیارے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کچھ زمین جیسے ہوں۔ اور اگر ان میں سے کچھ زمین جیسے ہیں تو یقینا وہاں زندگی بھی ہو گی۔ اس پر شرلاک نے کہا کہ ارے پاگل اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی نے ہمارا کیمپ چرا لیا ہے!
 

سیما علی

لائبریرین
ٹیچرز ڈے پر کسی نے اپنے بہت ہی قابل اور محترم استاد کو فون کیا اور کہا کہ

میں آج جو بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہی ہوں

استاد محترم بولے

دیکھو ، ہمیں الزام نہ دو ، ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی
 

سیما علی

لائبریرین
ایک لڑکا ایک نائی کی دکان میں داخل ہوا. نائی نے پہلے سے موجود گاہک سے کہا کہ یہ لڑکا اس دنیا کا سب سے پاگل لڑکا ہے اور دیکھو میں تمہیں ابھی ثابت کر کے دکھاتا ہوں

اس نے اپنی جیب سے ایک بیس روپے کا نوٹ نکال کر ایک ہاتھ پر رکھ لیا اور دو پانچ پانچ روپے والے سکے نکال کر دوسرے ہاتھ پر رکھ لئے اور لڑکے سے کہا کہ تم ان میں سے کیا لینا پسند کرو گے. لڑکے نے پانچ روپے والے سکے اٹھائے اور بھاگ گیا

کچھ دیر بعد جب وہ گاہک بال کٹوا کر نائی کی دکان سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ وہی لڑکا ہاتھ میں آئسکریم لئے آ رہا تھا. اس نے لڑکے سے پوچھا کہ تم نے بیس روپے کا نوٹ کیوں نہیں لیا. لڑکے نے جواب دیا کہ جس دن میں نے بیس روپے والا نوٹ لے لیا اس دن میں پانچ روپے سکوں سے بھی جاتا رہوں گا
 

سید عمران

محفلین
Whats-App-Image-2021-02-20-at-8-00-15-PM.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
آخری تدوین:
Top