لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

images

اچانک
 

ابن آدم

محفلین
کالج میں ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا ۔ سر " نٹورے " کا کیا مطلب ہے؟
" نٹورے " ؟؟؟
پروفیسر نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔
پھر کہا:
" ٹھیک ہے میں تجھے بعد میں بتاتا ہوں ، میرے آفس میں آ جانا۔ " پروفیسر نے اسے ٹالنے کے لیئے کہا۔
یہ وہاں بھی پہنچ گیا، بتائیے سر،
" نٹورے " کا مطلب ؟؟؟
پروفیسر نے کہا میں تجھے کل بتاتا ہوں ۔ پروفیسر صاحب رات بھر پریشان رہے، ڈکشنری میں ڈھونڈا، انٹرنیٹ پر ڈھونڈا ۔
دوسرے دن پھر وہی سر، " نٹورے" کا مطلب ؟؟؟
اب پروفیسر صاحب اس سے دوری بنانے لگے اور اسے دیکھتے ہی اس سے کترا کے نکلنے لگے ۔ لیکن یہ اسٹوڈنٹ ان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا ۔
ایک دن پروفیسر صاحب نے اس سے پوچھا جس "نٹورے" لفظ کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو، یہ کونسی زبان کا لفظ ہے؟ اس نے جواب دیا - انگلش۔ پروفیسر صاحب نے کہا اسسپیلنگ بولو ۔ اس نے کہا :
N-A-T-U-R-E.
یہ سنتے ہی پروفیسر صاحب کے غصے کی آگ ان کے دماغ تک پہنچ گئی
کہنے لگے " حرامخور! ہفتے بھر سے میرے جی کو جنجال میں ڈال رکھا ہے ۔ اس ٹینشن میں میں بھوکا پیاسا رہا، رات رات بھر جاگا اور تو نے " نیچر " کو " نٹورے، نٹورے " بول بول کر مجھے پریشان کر رکھا ہے ۔ ٹھہر تجھے کالج سے ہی ابھی نکلواتا ہوں ۔
کہنے لگا، نہیں سر، میں آپ کے پاؤں پڑتا ہوں، اب میں دوبارہ ایسا کچھ نہیں پوچھوں گا۔ پلیز مجھے کالج سے نہ نکالیں
، میرا "فٹورے"برباد ہو جائے گا...
F-U-T-U-R-E
 

ابن آدم

محفلین
بچہ کافی دیر سے رو رہا تھا . شوہر نے بیوی سے کہا ” تم اسے لوری دے کر سلا کیوں نہیں دیتی ؟” بیوی بولی ،” لوری دے کر سلانے لگی تھی کہ پڑوس سے آواز آئ بہتر ہے کہ بچے کو ہی رونے دو
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی نے پریشان شوہر کودیکھ کر وجہ پوچھی تو شوہر بولا: " بیگم 'کرےکوئی بھرے کوئی'
والا محاورہ سمجھ نہیں آرہا۔اس کی عملی صورت کیا ہوگی؟"
بیوی بولی:"اس میں سمجھنے والی کیا بات ہے چلو شاپنگ کرنے چلتے ہیں میں کرتی جاؤں گی آپ بھرتے جائیے گا"
 

سیما علی

لائبریرین
میاں بیوی چوری کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے.
شوہر: جو شخص چوری کرتا ہے وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے.
بیوی رومانوی انداز میں بولی: اور آپ نے جو شادی سے پہلے میری نیندیں چرائیں تھیں اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شوہر: بکواس کر تو رہا ہوں وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے۔
:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
 

سیما علی

لائبریرین
ایک کنجوس آدمی اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر جارہا تھا۔ ایک شخص نے پوچھا:
”خیریت ہے بھائی! آنکھ کو کیا ہوا۔“
کنجوس آدمی نے جواب دیا:
”کچھ بھی نہیں! جب ایک آنکھ سے کام چل جاتا ہے تو دوسری کیوں استعمال کروں۔
:applause::applause::applause::applause::applause:
 

سیما علی

لائبریرین
"شائستہ آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اس کے سامنے کسی بیماری کا ذکر کیا جائے تو وہ آگے سے کوئی نسخہ بیان نہ کرے"
مشتاق احمد یوسفی
:lol::lol::lol::lol::lol:
 

سیما علی

لائبریرین
جناب خالد صاحب !!!!
انتہائی معذرت غلطی سے یہاں لکھ دیا بالکل بھی نہی لکھنا تھا ایک مرتبہ پھر معافی
 
Top