لسانی مسائل و لطائف شان الحق حقّی - تبصرے

رضوان

محفلین
تبصرہ جات: لسانی مسائل و لطائف

شان الحق حقی صاحب کی کتاب لسانی مسائل و لطائف چند دن قبل ہی میرے ہاتھ آئی ہے۔ اس کی کیا کیا خوبیاں گنواؤں! دورِ حاضر کے لسانی مسائل کو انتہائی دلچسپ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ میں ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا یہی کتاب میرے لیے انکا تعارف بنی ہے۔ دلچسپ پیرے میں میرے جیسے عامی کو بھی زبان کے پیچیدہ ترین مسائل کے بارے میں سوچنے اور فکر کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
سادہ و سلیس زبان میں کتنے ہی دقیق مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے میں وقتاً فوقتاً اس کے مضامین برقیاتا رہوں گا آپ لوگ میرے لیے استقامت اور مطلوبہ فرصت کی دعا کریں۔ فی الوقت فہرست اور ایک عدد مضمون ٹانک دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی باقی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

رضوان بھائی ، بہت ہی دلچسپ اور لاجواب انتخاب کیا ہے آپ نے ۔ اسے جلد مکمل کیجئے گا ، میں ابھی سے انتظار میں ہوں آگے پڑھنے کو ۔
(یہ دھاگہ یہاں تبصرے کے زمرہ میں منتقل کر دیا ہے ۔)
 

الف عین

لائبریرین
بہت اچھر رضوان۔ مگر مسئلہ وہیں پھنس جاتا ہے جہاں کاپی رائٹ کی بات ہوتی ہے۔ کیا اجازت کا کچھ سکوپ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ تبصرہ اصل تھریڈ سے الگ کرکے یہاں منتقل کر دیا ہے۔ پلیز آئندہ خیال رکھیں کہ تبصرے جات صرف اسی فورم پر پوسٹ کیے جائیں۔ شکریہ۔
 

رضوان

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ سیدہ شگفتہ اور اعجاز صاحب
اجازت والی بات واقعی ٹیڑھی کھیر ہے۔ یہ کتاب ایک سرکاری ادارے کی شائع شدہ ہے ۔۔۔سرکار جب اپنی آ جائے گی تو کتاب بھی اپنی ہی ہوگی ۔
کچھ مضامین آگے پیچھے کر کے یا انتخابِ مضامین کے نام سے کام چلاتے ہیں فی الوقت :
 

فرضی

محفلین
زبردست مضمون ہے۔ بات اب سمجھ میں آئی ہے کی ہمارے پشتون مؤنث او مزکر کو کیون گڈ مڈ کر جاتے ہیں۔;)
اردو کے مزکر مؤنث بھی کافی ٹیڑھی کھیر ہے
 
Top