سلیم کوثر لذتِ ہجر لے گئی، وصل کے خواب لے گئی۔ سلیم کوثر

شیزان

لائبریرین
لذتِ ہجر لے گئی، وصل کے خواب لے گئی
قرض تھی یادِ رفتگاں، رات حساب لے گئی
جامِ سفال پر مری کتنی گرفت تھی مگر
آب و ہوا ئے روز و شب، خانہ خراب، لے گئی
صحبتِ ہجر میں گھری جُنبشِ چشمِ سُرمگیں
خُود ہی سوال کر گئی ،خُود ہی جواب لے گئی
تِشنہ خرامِ عشق پر ابَر کے سائے تھے مگر
عرصۂ بےگیاہ تک چشمکِ آب لے گئی
کارِ جہاں سے رُوٹھ کر پھر تری یاد کی ہوس
شاخِ نہالِ زخم سے بُوئے گُلاب لے گئی
پہلے ہوا کے زِیرو بم ہم کو قریب کر گئے
پھر ہمیں ساحلوں سے دُور، یورشِ آب لے گئی
موجۂ وقت سے نڈھال ڈُوب رہے ہیں خدّو خال
ساعتِ حیلہ جُو سلیم عہدِ شباب لے گئی
سلیم کوثر
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔ یہ شعر تو کمال ہے۔
جامِ سفال پر مری کتنی گرفت تھی مگر
آب و ہوائے روز و شب، خانہ خراب، لے گئی

شکریہ شیزان صاحب!
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب

کارِ جہاں سے رُوٹھ کر پھر تری یاد کی ہوس
شاخِ نہالِ زخم سے بُوئے گُلاب لے گئی
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کارِ جہاں سے رُوٹھ کر پھر تری یاد کی ہوس
شاخِ نہالِ زخم سے بُوئے گُلاب لے گئی
 
Top