لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی، شہریت کا ریکارڈ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی، شہریت کا ریکارڈ طلب
296136_69905255.jpg

لاہور(دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقاریر نشر پر پابندی عائد کر دی اور فل بنچ نے متحدہ قائد کی نیشنیلٹی کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران فل بنچ نے الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد کر دی اور حکومت سے ان کی شہریت کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں سے بھی جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔ درخواست گزار آفتاب ورک کی جانب سے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین نے ملک اور پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی۔ اس معاملے پر وفاقی حکومت ، وزارت خارجہ اور وزرات اطلاعات نے نوٹس نہیں لیا ، الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چار درخواست گزاروں نے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستیں کی تھیں جس پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا ہے۔
 
Top