لاہور پھر سے ۔۔۔۔۔

ساجد

محفلین
لاہور شہر کو ایک بار پھر سے ادھیڑنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ لوگوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ۔ لیکن یہ بھی درست کہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ سڑکیں اس قدر زیادہ ٹریفک کو برداشت نہیں کر پا رہیں ۔
--------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
اور ہنسی تب آتی ہے جب ہم ابھی تک لاہور میں بے ہنگم اور نقشے و تعمیرات کے قوانین کی پرواہ کئے بغیر بڑھتی ہوئی آبادیاں دیکھ رہے ہیں ۔ یہی آبادیاں پانچ سات برس میں پھر سے ایک نیا عذاب کھڑا کریں گے جس کا علاج پھر سے اسی طرح کیا جائے گا ۔
آخر ہم مسئلے کا حل قبل از وقت کیوں نہیں سوچتے ؟
 
جو سہولتیں حکومت لاہور جیسے بڑے شہروں میں دیتی ہے جن کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ لاہور کا رخ کرتے ہیں اور یہیں بس جاتے ہیں اور آبادی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ وہی سہولتیں لوگوں کو انکے اپنے شہروں اور قصبوں میں ملنی چاہئیں تاکہ لاہور جیسے شہروں پر آبادی کا دباؤ نا پڑے۔ بلکہ لاہور ہجرت کرنے والوں کو یہاں آکر بسنے میں بھی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
Top