لاہور:سروسز اپستال کے بچہ وارڈ ميں آتشزدگي، 3 بچے جاں بحق، 12 زخمي

ساجد

محفلین
لاہور:سروسز اپستال کے بچہ وارڈ ميں آتشزدگي، 3 بچے جاں بحق، 12 زخمي
Updated at 17:50 PST
shim.gif

6-7-2012_53150_l.jpg
ل

اہور … لاہور کے سروسز اسپتال کے بچہ وارڈ کي نرسري ميں لگنے والي آگ سے 3نو زائدہ بچے جاں بحق جبکہ جھلس جانے والے 12نو مولود زير علاج ہيں جبکہ متعدد کي حالت تشويشناک بتائي جاتي ہے. وزير اعلي? پنجاب شہباز شريف نے واقعے کا نوٹس لے ليا. لاہور کے سروسز اسپتال کے بچہ وارڈ کي نرسري ميں لگنے والي آگ سے ضلعي انتظاميہ نے 3 بچوں کي ہلاکتوں کي تصديق کي ہے جبکہ آگ سے متاثر ہونے والے 12 بچوں کا علاج جاري ہے. اسپتال انتظاميہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگي. سروسز اسپتال کے متاثرہ وارڈ کو سيل کرديا گيا. وزير اعلي? پنجاب شہباز شريف نے سروسز اسپتال ميں آتشزدگي کے واقعہ کا کا نوٹس ليتے ہوئے چيئرمين وزير اعلي? مانيٹرنگ ٹيم کو واقعہ کي فوري انکوائري کا حکم دے ديا اور معصوم جانوں کے ضياع پر افسوس کا اظہار بھي کيا. گورنر پنجاب سردار ذولفقار کھوسہ نے بھي سروسز اسپتال ميں آگ لگنے کے واقعہ کانوٹس ليتے ہوئے سيکريٹري صحت سے واقعے کي رپورٹ طلب کرلي. گورنر ہاو?س کے ترجمان کے گورنر نے اسپتال کے ايم ايس کو ہدايت کي کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کيفر کردار تک پہنچايا جايا. وزير اعلي? کے مشير برائے صحت خواجہ سلمان رفيق نے تمام اسپتالوں کي بچہ ايمرجنسيز کي اليکٹري فکيشن چيک کرنے کي ہدايت کی ہے.
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

اب رپورٹیں ہی بنتی رہیں گی اور ہو گا کچھ بھی نہیں اور نہ ہی اس حادثے ذمہ داروں کو کوئی سزا ہو گی۔
 

ساجد

محفلین
اداروں کی تباہی کا ایک اور نمونہ۔ حکمرانوں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے فرصت نہیں ۔
----------------------------------
ٹیلیویژن سے موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق اب تک 4 بچے جان بحق ہو چکے ہیں۔ 16 کا علاج جاری اور مزید ایک کی حالت نازک ہے۔
اللہ تعالی ان معصوموں کے ورثاء کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اب تو سات کی خبر چل رہی ہے ۔
ذرا سی لاپرواہی کتنے گھروں کی خوشیاں کھا گئی
وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
 
Top