لاہور: ترکی کے وفد کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

الف نظامی

لائبریرین
جمہوریہ ترکی کے تین رکنی وفد نے دورہءِ پاکستان کے دوران 28 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر صالح یوسل نے کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
Lahore-Turki-deligation_20121128_04.jpg

ترکی مہمانوں کے وفد نے منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خوش آمدید کہا۔ معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی کارناموں سمیت عالمی دنیا میں ان کی بطور سفیر امن خدمات بھی سراہا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وفد کے درمیان پاکستان، ترکی علاقائی تعلقات اور مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
Lahore-Turki-deligation_20121128_14.jpg

Lahore-Turki-deligation_20121128_13.jpg

پیٹرن آفس میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے ترکش وفد سے ملاقات کی۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، شریعہ کالج کے وائس پرنسپل اکیڈمک رفیق حبیب، علامہ سہیل احمد صدیقی، ڈاکٹر علی اکبر الازھری اور دیگر قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان، ترکی دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔
Lahore-Turki-deligation_20121128_12.jpg

مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر علی اکبر الازھری، سید علی غضنفر کراروی، علامہ سہیل احمد صدیقی اور ڈاکٹر رفیق حبیب اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء میں کالج آف شریعہ کے طلباء بھی شامل تھے۔
Lahore-Turki-deligation_20121128_11.jpg

Lahore-Turki-deligation_20121128_08.jpg

Lahore-Turki-deligation_20121128_06.jpg

ڈاکٹر علی اکبر الازھری نے معزز مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیمی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان ڈاکٹر صالح یوسل نے کہا کہ پاکستان میں منہاج القرآن نے بہت منظم انداز میں اپنا تعلیمی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی جدید و قدیم تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔
Lahore-Turki-deligation_20121128_16.jpg
Lahore-Turki-deligation_20121128_19.jpg

Lahore-Turki-deligation_20121128_18.jpg
Lahore-Turki-deligation_20121128_15.jpg
 
Top