لاہور: انار کلی کے پلازہ میں آتشزدگی، 13 افراد جاں بحق

حسینی

محفلین
لاہور: انار کلی کے پلازہ میں آتشزدگی، 13 افراد جاں بحق
252401_36118452.jpg

لاہور کے انتہائی گنجان آباد علاقے انار کلی کے پلازے میں آگ لگنے سے خاتون اور بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) انار کلی مارکیٹ کے الکریم پلازہ میں آگ نے قیامت ڈھا دی شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکنے والی چنگاری نے آن کی آن میں زندگی کی چہل پہل کو راکھ میں تبدیل کر دیا۔ لپٹیں اٹھیں تو کچھ خوش نصیب بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے جو پھنس گئے دنیا ہی چھوڑ گئے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ ارد گرد کے پلازوں کی دیواریں توڑ کر لوگوں کو نکالا گیا۔ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات پیش آئیں۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ افسوسناک واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میو اسپتال میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ ایم ایس میو اسپتال کے مطابق زیادہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
 

حسینی

محفلین
پاکستانیوں کی قسمت میں موت ہی لکھی ہے کیا؟؟؟۔۔۔۔
دہشت گرد ی کے واقعات اگر نہ ہوں ۔۔۔ تو آتشزدگی تو ہے نا۔۔۔۔
کل کراچی میں ۔۔۔ اور آج لاہور میں۔۔۔
پاکستان میں عام طور اس طرح کے واقعات میں تنگ گلیوں کا مسئلہ بنتا ہے۔۔۔
ایران میں اک اچھی روایت دیکھی تھی۔۔۔ جب بھی کوئی پرانا گھر،جس کی گلی تنگ ہے، نئے سرے سے تعمیر کرنا چاہے تو اسے گلی کی طرف سے تقریبا 3 میٹر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔۔۔ اس طرح سے گاڑی کے گزرنے اور پارک کے لیے جگہ بھی بنتی ہے۔۔۔ اور اس طرح کے حادثات سے بھی بہت حد تک بچا جا سکتاہے۔
 
Top