سیما علی
لائبریرین
لاک ڈاؤن سے متاثرہ شاعروں، ادیبوں کی مدد کیلئے کرناٹک اردو اکیڈمی نے بڑھایا ہاتھ، مالی اعانت کی فراہمی کیلئے عرضیاں طلب
کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نےکہا کہ مالی اعانت کی فراہمی کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ عائشہ فردوس نے اپیل کی ہےکہ اردو زبان وادب سے وابستہ شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار 30 اگست سے قبل عرضیاں جمع کریں۔
بنگلورو: کورونا کی وبا کے باعث نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن نے ہر عام وخاص کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اس طویل لاک ڈاؤن کا اثر شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور فنکاروں پر بھی ہوا ہے۔ مارچ 2020 کے اواخر سے لےکر اب تک ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں، پروگراموں کے انعقاد کیلئے راہ ہموار نہیں ہوئی ہے۔ جس کے سبب دیگر زبانوں کے ساتھ اردو کے شعراء، ادباء، فنکاروں، قلم کاروں کیلئے بھی معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اس سنگین مسئلہ کو دیکھتے ہوئے متاثرہ اور ضرورت مند شعراء اور ادباء کو فوری طور پر مالی مدد جاری کرنے کی کرناٹک اردو اکیڈمی سے کئی بار درخواست کی گئی تھی۔ تاخیر سے ہی صحیح اردو اکیڈمی نے اس سلسلے میں پہل کی ہے۔
اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے کہا کہ مالی اعانت کی فراہمی کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ عائشہ فردوس نے اپیل کی ہے کہ اردو زبان و ادب سے وابستہ شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار 30 اگست سے قبل عرضیاں جمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے ویب سائٹ پر درخواست فارم دستیاب ہے۔ فوٹو اور ضروری معلومات کے ساتھ درخواست فارم ای میل یا بذریعہ ڈاک یا پھر شخصی طور پر بنگلورو میں موجود اردو اکیڈمی کے دفتر میں جمع کئے جاسکتے ہیں۔ عائشہ فردوس نے کہا کہ کم از کم تین سال سے اردو زبان و ادب کی خدمت کررہے شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار درخواست دے سکتے ہیں۔ مالی اعانت کی تقسیم کے موقع پر بزرگ شعراء، ادباء کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام درخواستیں موصول ہونے کے بعد اکیڈمی میں موجود فنڈ کے مطابق منتخب افراد کو ایک مرتبہ مالی مدد جاری کی جائے گی۔
کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے کہا کہ کم سے کم تین سال سے اردو زبان و ادب کی خدمت کررہے شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار درخواست دے سکتے ہیں۔
کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے کہا کہ کم سے کم تین سال سے اردو زبان و ادب کی خدمت کررہے شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار درخواست دے سکتے ہیں
اردو کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ
کرناٹک میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں اردو مضمون میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے کہا کہ 2020 کے سالانہ امتحانات میں اردو مضمون میں 80 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد رقم بطور انعام دی جائے گی۔ ایس ایس ایل سی کے طلباء کو 2 ہزار روپئے جبکہ پی یو سی دوم کے طلباء کو 3 ہزار روپئے کی رقم انعام کے طور پر دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے ذریعہ فہرست حاصل کی جارہی ہے۔ عائشہ فردوس نے کہا کہ اردو میں ایم اے کرنے والے طلبہ کو بھی اسکالرشپ دینے کا کرناٹک اردو اکیڈمی نے فیصلہ لیا ہے۔ ایک سال کیلئے ایم اے اردو کے فی طالب علم کو 25 ہزار روپئے کی اسکالرشپ دینے کا اردو اکیڈمی نے منصوبہ بنایا ہے۔
کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نے ریاست کے اردو داں طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اردو اسکولوں میں داخل کروائیں۔ اگر انگریزی یا کنڑا میڈیم اسکولوں میں طلبہ زیرتعلیم ہیں تو وہ اردو مضمون اختیار کریں۔ اگر کالج میں اردو مضمون موجود نہ ہو تو اس کیلئے والدین اور مقامی اردو تنظیمیں کالج کی انتظامیہ سے رجوع ہوکر اردو مضمون رائج کرنے کا مطالبہ کریں۔ عائشہ فردوس نے کہا کہ انگریزی اور کنڑا ہائی اسکولوں میں اردو تیسری زبان کی حیثیت سے پڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو تعلیم کو فروغ دینے کی ہر سطح پر کوششیں ہونی چاہئے۔ اردو تنظیمیں اردو زبان کی اہمیت اور ضرورت سے والدین کو آگاہ کریں۔ سماج میں اردو تہذیب، اردو زبان و ادب کے سلسلے میں بیداری پیدا کریں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 21, 2020 11:59 PM IST
لاک ڈاؤن سے متاثرہ شاعروں، ادیبوں کی مدد کیلئے کرناٹک اردو اکیڈمی نے بڑھایا ہاتھ، مالی اعانت کی فراہمی کیلئے عرضیاں طلب– Urdu News | News18 Urdu