لاپتہ افراد کے معاملے پر اختلافات، اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام آباد : اٹارنی جنرل منیر اے ملک لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت سے اختلاف پر مستعفی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا جس میں ذاتی مصروفیات کوبنیاد بنایا گیا ہے، منیر اے ملک نے استعفے میں لکھا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث اس اہم ذمے داری کو مزید نبھانے سے قاصر ہوں کیونکہ عہدے کی وجہ سے اہل خانہ کے ساتھ وقت نہیں گزار پارہا اور اس کے علاوہ بطور وکیل پرائیویٹ پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اس لیے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے معاملے پرحکومت سے اختلاف رائے کی وجہ سے ان کے لئے کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث منیر اے ملک نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
http://www.naibaat.pk/?p=73596~3
 
Top