لائبریری

شمشاد خان

محفلین
لائبریری والے زمرے میں گیا تھا لیکن وہاں مجھ جیسے نووارد محفلین کو تبصرہ کرنے کی اجازت ہی نہیں۔

لائبریری کی لوح پر مندرجہ ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں :

اطلاع
فی الحال کتابیں محض آن لائن پڑھنے کے لئے دستیاب ہیں. ڈاؤن لوڈ کے قابل کتابوں کی فارمیٹنگ کا کام جاری ہے.

پوچھنا یہ تھا کہ کب تک یہ کام ہو جائے گا؟
 

الف عین

لائبریرین
اردو ویب ڈجیٹل لائبریری میں تو وہی سو کتابیں موجود ہیں، ان کے بعد سے کچھ پیش رفت نہیں ہوئی ہے پچھلے شاید دس بارہ سال سے۔ اسی وجہ سے میں نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بلکہ تین عدد مسجدیں بنا دیں۔ دو تو اردو ویب پر ہی ہوسٹ کی گئی ہیں، تیسری، آج کل فعال، بلاگر پر ہے۔
لیکن محفل کی لائبریری فورم میں تو پوسٹ کیا جا سکتا ہے، کچھ جگہ صرف لائبریرینس کو ہی۔ رکنیت البتہ بند ہے اس کی
 

شمشاد خان

محفلین
شکریہ استاد محترم۔
کل میں فردوس بریں لائبریری سے نقل کر کے ایم ایس ورڈ میں چسپاں کی تھی۔

آپکی جو مساجد ہیں ان سے کیسے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
 
Top