فرحت کیانی

لائبریرین
گوشۂ اطفال​


یہ کہنا ہر گز غلط نہ ہو گا کہ گوشۂ اطفال کا شمار لائبریری پراجیکٹ کے پسندیدہ گوشوں میں ہوتا ہے۔ اس کا ثبوت اس گوشے میں کی جانے والی پوسٹس سے ہوتا ہے۔ جہاں اراکینِ محفل کی کاوشوں کے نتیجے میں بچوں کے ادب کا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔ :)

گوشۂ اطفال ٹیم

سخنور
سیدہ شگفتہ
فرحت کیانی



گوشۂ اطفال کے حوالے سے چند قابلِ ذکر باتیں:
جولائی 2007 میں ہفتۂ اطفال منایا گیا جس میں لائبریری اراکین نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔
سال 2008 کے لئے سخنور کو فعال رکن برائے گوشۂ اطفال قرار دیا گیا۔
سال 2008 میں عمار خاں اور شعیب سعید شوبی نے دو متحرک نظمیں عذرا کی گڑیا اور چوہے کا بچہ پیش کیں۔
2009 میں سخنور نے سعید لخت کی نظم لال بجھکڑ اپنی آواز میں ریکارڈ کی۔


گوشۂ اطفال میں تکمیل شدہ عنوانات کی فہرست مکمل کرنا ہمارا اگلا ٹارکٹ ہو گا جس کے لئے اراکین یہاں اپنا نام پیش کر سکتے ہیں نیز گوشہ اطفال ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند بھی اسی تھریڈ میں اپنا نام دے سکتے ہیں۔

ہمیں گوشہ اطفال کو مزید بہت بنانے کے لئے آپ کی تجاویز اور مدد کا انتظار رہے گا۔
 
Top