ساتویں سالگرہ لائبریری کے لیے ٹیگ لائن

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم​
جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ لائبریری کے حوالے سے مختلف جہات میں کام جاری ہے اور مختلف زاویوں پر مشاورت بھی جاری رہتی ہے ۔ گزشتہ کافی وقت سے لائبریری سے مربوط بیشتر سرگرمیاں پس پردہ جاری ہیں ۔ اس ذیل میں بعض اراکین مکالمہ میں بھی شریک رہتے ہیں وہ تمام اراکین جو لائبریری پراجیکٹ سے منسلک ہیں یا کسی حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں آپ کے کنسرن اور دلچسپی کے لیے یہ ایک سوال یہاں آپ سب کے لیےبھی پیش کیا جا رہا ہے ۔​
سلسلہ یہ ہے کہ آپ کو اردو لائبریری کے لیے ٹیگ لائن پیش کرنا ہے دوسرے الفاظ میں اردو لائبریری کو چند مختصر الفاظ و کلمات میں تعریف کرنا ہے ۔​
کسی منفرد و معیاری ٹیگ لائن سامنے آنے کی صورت میں اسے اردو لائبریری کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ اس سلسلے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید !​
 
Top