لائبریری ٹیم میں شمولیت کا طریقہ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جو دوست لائبریری پراجیکٹ‌ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ ذیل کے ربط پر جا کر لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لیے اندارج کروائیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/profile.php?do=editusergroups

لائبریری ٹیم میں شمولیت کی درخواست کو فرحت کیانی یا شگفتہ منظور کر سکتی ہیں۔ لائبریری ٹیم میں شمولیت کا یہ طریقہ تجرباتی طور پر سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ ذیل کے ارکان کو میں نے پہلے ہی لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ابو کاشان
الف عین
جاویداقبال
خرم شہزاد خرم
سخنور
م۔م۔مغل
نایاب
ابوشامل

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نبیل!

اپنا نام فہرست میں نہ دیکھ کر ایک بار تو ہوش اڑ گئے تھے لیکن صد شکر کہ میں لائبریری میں پوسٹ کر سکتا ہوں :)
 

فاتح

لائبریرین
نبیل! ایک گیت یاد آ‌رہا ہے۔ جان کی امان پاؤں تو عرض‌کروں؟
(آپ کی خاموشی کو بھی نیم رضامندی جانتے ہوئے پیش ہے)

کیا کیا نہ جفائیں دل پہ سہیں پر تم سے کوئی شکوہ نہ کیا
اس جرم کو بھی شامل کر لو میرے معصوم گناہوں میں
دل توڑنے والے دیکھ کے چل ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل! ایک گیت یاد آ‌رہا ہے۔ جان کی امان پاؤں تو عرض‌کروں؟
(آپ کی خاموشی کو بھی نیم رضامندی جانتے ہوئے پیش ہے)

کیا کیا نہ جفائیں دل پہ سہیں پر تم سے کوئی شکوہ نہ کیا
اس جرم کو بھی شامل کر لو میرے معصوم گناہوں میں
دل توڑنے والے دیکھ کے چل ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں;)
لیجیے جناب، آپ بھی گلابی ہو گئے ہیں۔ :)
 

زینب

محفلین
نبیل بھائی میں بھی تو شامل تھی نا ابو کاشان اور خرم کی ٹیم میں پھر مجھے کیوں "گلابو" نہیں بنایا آپ نے:mad:
 
زینب بٹیا یہ شامل تھی/تھا والون کو گلابی نہیں کیا گیا ہے بلکہ شامل ہوں والوں کو رنگین کیا گیا ہے۔ اور شاید آپ نے نیا داخلہ نہیں لیا ہوگا۔ لہٰذا پہلی پوسٹ‌ میں بتائی گئی ترکیب آزمائیے اور 99 فیصد ضمانت کے ساتھ گلابی نکھار پائیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

چند امور کی جانب آپ تمام اراکین کی توجہ دلانا چاہوں گی :

آپ تمام اراکین جو لائبریری ٹیم رکنیت کے لیے درخواست بھیجنا چاہیں اس جانب ضرور توجہ رکھیں کہ آپ نے "لائبریری میں شمولیت کی وجہ " درج کر دی ہے ۔ اگر آپ نے وجہ درج نہیں کی یا وجہ درج کرنے کے کالم / خانے میں کوئی غیر سنجیدہ جملہ لکھا ہے تو ایسی صورت میں درخواست منظور نہیں کی جائے گی ۔

لائبریری میں شمولیت کی درخواست کے ربط کو صرف شمولیت کی غرض سے استعمال کیجیے ۔ اگر آپ کی درخواست منظور ہو چکی ہے تو لائبریری کے حوالے سے کسی دوسرے پیغام کو درخواست میں بھیجنے کی بجائے صرف ذپ کی صورت ارسال کیجیے ۔

درخواست صرف اس صورت میں بھیجیں اگر آپ لائبریری پراجیکٹ میں کسی ایک یا چند مراحل میں عملی طور پر شرکت کرنا چاہیں ۔ اگر آپ صرف لائبریری میں مطالعے میں دلچسپی رکھتے / رکھتی ہیں تو ایسی صورت میں لائبریری رکنیت حاصل کیے بغیر بھی مطالعہ کرنا ممکن ہے ۔

شمولیت کی درخواست منظور ہو جانے کے بعد اس ربط پر دیئے گئے طریق کار کے مطابق اپنی لائبریری رکنیت کو آپ نمایاں کر سکتے/ سکتی ہیں ۔


شکریہ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، چھ درخواستیں مجھے ابھی بھی دکھائی دے رہی ہیں ان میں وہ درخواستیں بھی موجود ہیں جنہیں اپروو کر دیا تھا، آپ دوبارہ چیک کیجیے گا پلیز ۔

شکریہ
 

faqintel

محفلین
مجھ کو بھی لائبریری ٹیم, لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت حاصل کرنی ہے کیسے کروں ؟؟؟؟
 
Top