لائبریری سائٹ کا آغاز نو

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ مہوش بہن۔ ماشاء اللہ اتنی تیز رفتاری؟ اللہ آپ کو خوش رکھے :D

ہائیں، میں نے تو کوئی تیز رفتاری نہیں دکھائی، بلکہ بہت آہستہ آہستہ کام کر رہی تھی :)

ویسے اصل کریڈٹ کے حقدار جیسبادی ہیں، جنہوں نے اتنے اچھے ٹپز دیے کہ جن کے بغیر یہ پروجیکٹ شروع ہی نہ ہو پاتا۔
 
الف عین

لائبریرین
جیس کا واقعی شکریہ ادا کرنا نا شکری ہوگی، لیکن اس کا درست فائدہ تو مہوش نے ہی لیا ہے نا۔۔۔ مبارک ہو مہوش۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

میں نے ٹمپلیٹ1 میں کچھ تبدیلی کر کے اس میں نیویگیشن کی سہولیات ڈال دی ہیں۔
مجھے لگ رہا ہے کہ یہ طریقہ اراکین کے لیے زیادہ آسان ثابت ہو گا۔

ٹمپلٹ کا کوڈ اب یہ ہے:

{{ٹمپلیٹ1

| زمرہ = [[:Category:اردو نثر|اردو نثر]] »
| ذیلی زمرہ = [[:Category:تراجم|تراجم]] »
| ذیلی ذیلی زمرہ = [[:Category:افسانے|افسانے]] »

| title = کتاب:
| author = اردو ویب ڈاٹ کام ٹیم
| section =
| previous =
| next =
| notes = '''<cite> "کتاب"
}}

اراکین یہ کوڈ آسانی سے اپنی نئی کتابوں کے صفحہ اول پر بھر سکتے ہیں، اور اس سے خود بخود نیویگیشن بار نمودار ہو جائے گی۔

نمونے کے طور پر دیکھیں کتاب سیمپل

(فی الحال میں نے یہ کوڈ پہلے 5 ابواب میں استعمال کیا ہے۔ ایک دفعہ نبیل بھائی آپ اسے او۔کے کر دیں تو پھر باقی ابواب میں بھی اسکو شامل کر کے "سیمپل کتاب" کو پورا کر دیتے ہیں۔
(سیمپل کتاب میں میں تقریبا 100 ابواب رکھنا چاہ رہی ہوں، کیونکہ صحیح بخاری میں تقریبا 96 ابواب ہیں۔)

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نوٹ:
میں نے نیویگیشن بار کو فی الحال ذیل کے تین مراحل تک محدود رکھا ہے:

1۔ زمرہ
2۔ ذیلی زمرہ
3۔ ذیلی ذیلی زمرہ

میرے خیال میں ہماری تمام کتب ان تین مراحل کی کیٹیگریز کے اندر آ جائیں گی۔ لیکن اگر اس سے بھی زیادہ ذیلی ذیلی ذیلی ذیلی زمروں کی ضرورت پڑی، تو ہم اسے بھی ہینڈل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح، اگر کوئی کتاب صرف پہلے زمرے تک محدود ہے، اور ہمیں "ذیلی زمرہ" یا "ذیلی ذیلی زمرہ" نہیں چاہیئے، تو ان "ذیلی زمروں" کے آگے کی جگہ خالی کر دیں (مگر انہیں بذاتِ خود ڈیلیٹ نہ کریں کیونکہ اسطرح ٹمپلیٹ کے اپنے ٹوٹنے کا خطرہ ہو جاتا ہے۔

مثلا:
{{ٹمپلیٹ1
| زمرہ = [[:Category:اردو نثر|اردو نثر]] »
| ذیلی زمرہ =
| ذیلی ذیلی زمرہ
=
| author =
| section = باب 2
| previous = → [[../باب 1|باب 1]]
| next = [[../باب 3|باب 3]]←
| notes =
}}

تو اسطرح خالی چھوڑ دینا بھی کافی ہے اور نیویگیشن بار میں یہ ذیلی زمرے نمودار نہیں ہوں گے۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی،

کیا ٹیمپلیٹ میں یہ چیزیں بھی شامل کی جائیں:

| ترجمہ از =
| ڈیجیٹائزڈ از =

ان کا طریقہ بھی یہ ہے کہ ضرورت نہ ہونے کی صورت میں ان کے سامنے کی جگہ کو خالی چھوڑ دیا جائے۔ اسطرح یہ چیزیں اصل صفحے پر ظاہر نہیں ہوں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

بہت شکریہ مہوش بہن۔ میں کچھ دنوں سے لائبریری سائٹ کو دیکھ نہیں پایا تھا۔ آپ ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ یہ والی ٹمپلیٹ نیویگیشن کے اعتبار سے بہت اچھی رہے گی۔ اس کے ساتھ اگر میری بنائی ہوئی نیویگویشن بار شامل کر دی جائے تو میرے خیال میں نیویگیشن مزید بہتر ہو جائے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ نیویگیشن ایلیمنٹس کی تعداد بڑھانے سے فائدہ ہی ہوگا۔ بلکہ میں تو کتاب کے ہر چیپٹر میں پوری یا جزوی فہرست شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں تاکہ کتاب کے کسی بھی حصے پر جمپ کیا جا سکے۔

لائبریری سائٹ پر میری پہلی ترجیح اب صفحہ اول کی پریزنٹیشن کو بہتر بنانا ہوگا۔ لائبریری پراجیکٹ کا تعارف الگ صفحے پر منتقل کر دیا جائے گا اور صفحہ اول پر سائٹ کا خلاصہ پیش کیا جائے گا۔ اس میں میں حالیہ شامل کردہ کتابیں بھی دکھانا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے مجھے مناسب تصاویر کی تلاش ہے۔ ہم نے شروع میں دو ناول داستان خواجہ بخارا کی اور فردوس بریں شامل کیے ہیں۔ داستان خواجہ بخارا کی کا ٹائٹل تو موجود ہے۔ اگر فردوس بریں سے متعلقہ کوئی تصویر مل جائے تو یہ کام آسان ہو جائے گا۔ ہمیں اس کے علاوہ بھی بہت سی تصاویر کی ضرورت پڑے گی۔ اردو شعر و ادب کے اکابرین میر، غالب، اقبال، داغ، فیض وغیرہ کی تصاویر یا سکیچ مل جائیں تو انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سب دوستوں سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

میرا HTML وغیرہ کچھ کمزور ہے۔ میں ٹمپلیٹ وغیرہ کے متعلق کچھ چھوٹے موٹے آئیڈیاز تو دے سکتی ہوں، مگر انکی فنشنگ وغیرہ آپ کو کرنی ہو گی۔

ToC ٹمپلیٹ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے اور مجھے یہ وکی سورس پر نظر بھی آیا تھا۔ مگر میں نے یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ کہیں اراکین کو چیزیں مشکل نہ لگنے لگیں۔

بہرحال، فنشگ آپکے اور دیگر ماہرین کے حوالے۔ اب میں ذرا قیصرانی بھائی کا ہاتھ بٹانا چاہتی ہوں۔

////////////////////////////////////////

قیصرانی بھائی،

میں نے بڑی کتاب کا سمپل بھی بنا لیا ہے (یعنی ایسی کتاب جسکے کئی حصے ہوں، اور ہر حصہ کے کئی ابواب ہوں)۔

یہ سیمپل آپ کو پچھلی
کتاب سیمپل کے آخر میں ہی مل جائے گا۔

اب اسطرح ہم "داستان خواجہ بخارا کی" وکی پر منتقل کر سکتے ہیں۔

مگر ٹہرئیے۔

"داستان خواجہ بخارا کی" اتنی ضخیم کتاب نہیں ہے کہ اسکے لیے یہ طریقہ کار استعمال کیا جائے، بلکہ اس کے ایک حصے کو ایک ہی صفحے پر شائع کیا جا سکتا ہے۔

اسکے پہلے حصے کو میں نے تجرباتی طور پر یہاں شائع کیا ہے

طریقہ یہ ہے کہ:

1۔ ہر حصہ کے عنوان کو "ھیڈنگ 2" درجہ کی سرخی لگا دی ہے۔ اس طرح میڈیا وکی آخر میں خود ہی TOC فائل (یعنی فہرستِ ابواب) بنا دیتا ہے

2۔ یہ بہتر ہے کہ کتاب پڑھنے والے کو اگلے باب پر جانے کے لیے بار بار "کلکنگ" نہ کرنی پڑے۔ اسطرح "کلکنگ" کرنے سے پڑھنے کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔

3۔ صفحہ کا حجم بہت زیادہ نہیں ہے۔ میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ حجم 100 تا 150 کلو بائیٹ ہو گا جو کہ ڈاؤنلوڈ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لے گا۔

4۔ بہت اہم بات یہ ہے کہ اس میں ہماری اپنی محنت کافی کم ہو جائے گی، ورنہ ہر چھوٹے چھوٹے جُز کا الگ الگ "باب" بنانے سے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔

باقی اراکین بھی اس سلسلے میں اپنی آراء پیش کر سکتے ہیں (یعنی صفحے کا سائز زیادہ سے زیادہ کتنا ہو سکتا ہے)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، آپ کونسا کی بورڈ‌ استعمال کر رہی ہیں؟ آپ کے ٹائپ کردہ ٹیکسٹ میں مجھے کچھ کیریکٹر ڈبوں کی شکل میں نظر آ رہے ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ ایشیا ٹائپ فونٹ کے ان سپورٹڈ کیریکٹرز کا میڈیا وکی کے کوڈ میں ہی کوئی حل نکالنا پڑے، یعنی یہ کیریکٹر خود بخود ہی رپلیس کر دیے جائیں۔ اس کے بارے میں دیکھنا پڑے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، یہ پوری کتاب کو ایک صفحے میں ڈالنے والا طریقہ مجھے پسند نہیں آیا ہے۔ اس سے لوڈنگ ٹائم پر فرق پڑتا ہے اور یہ یوزیبلٹی کے اعتبار سے بھی ٹھیک نہیں ہے۔ میرے ذہن میں ہر صفحے پر فہرست ڈالنے کا آئیڈیا ٹمپلیٹس کے ذریعے ہی تھا۔ میں وقت ملتے ہی اس پر کام کر نے کی کوشش کروں گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
مہوش، آپ کونسا کی بورڈ‌ استعمال کر رہی ہیں؟ آپ کے ٹائپ کردہ ٹیکسٹ میں مجھے کچھ کیریکٹر ڈبوں کی شکل میں نظر آ رہے ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ ایشیا ٹائپ فونٹ کے ان سپورٹڈ کیریکٹرز کا میڈیا وکی کے کوڈ میں ہی کوئی حل نکالنا پڑے، یعنی یہ کیریکٹر خود بخود ہی رپلیس کر دیے جائیں۔ اس کے بارے میں دیکھنا پڑے گا۔

میں اعجاز صاحب کا صوتی کیبورڈ استعمال کر رہی ہوں، اور مجھے تمام الفاظ بالکل صحیح نظر آ رہے ہیں۔ مگر بہت ضروری ہے کہ آپ مجھے وہ حروف بتائیں جو آپ کو ڈبوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔

مجھے لگتا ہے کہ ذیل کے حروف آپ کو شاید ڈبوں کی صورت میں نظر آئے ہیں:

»

اگر ایسا ہے، تو براہ مہربانی مجھے بتائیے کیونکہ اسکا کسی حد تک ایک آسان حل موجود ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ پاک آپ کو جزا دے مہوش بہن۔ آپ اتنا کام ہر روز کر لیتی ہیں کہ جس کو فالو کرنے پر ہمیں دو دن لگ جاتے ہیں :D

باقی جہاں تک یہ بات ہے کہ ایک صفحے پر کتنا مواد ہو، اس سلسلے میں‌ آپ کی بات اور نبیل بھائی کی بات، دونوں درست ہیں۔ کیا کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ ہم ایک تعداد مخصوص کر لیں۔ یعنی اتنے صفحات کو ایک صفحے پر رکھا جائے۔ یعنی اگر ابواب کا سائز چھوٹا ہو تو ایک پورا حصہ ایک ساتھ رکھ دیا جائے اور اگر ابواب کا سائز بڑا ہو تو الگ الگ؟

دوسرا ابھی مجھے یہ والے الفاظ دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے ٹرائی نہیں کی تھی

»

اس کے علاوہ نبیل بھائی سے ایک بات پوچھنی تھی۔ نبیل بھائی، یوزر کو ہم جتنی نیویگیشن مہیا کریں، یوزر نے مطمئن نہیں‌ ہونا۔ اگر ایک مطمئن ہوا تو دوسرا نہیں ہوگا۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ مہوش بہن اور آپ کی بنائی ہوئی نیویگیشن پر ہی اکتفا کر لیں تو کیسا رہے گا؟

ایک دو اور باتیں ہی ذہن میں۔ لیکن ویک اینڈ تک کچھ فائنل ہو تو پوچھوں یا بتاؤں‌ :)
 
مہوش علی

لائبریرین
چیزیں کچھ رک گئی ہیں۔

اور وجہ شاید یہ ہے کہ نبیل بھائی کی طرف سے چیزیں فائنل نہیں ہوئی ہیں۔

میں نے فردوسِ بریں (از عبد الحلیم شرر( کو بھی مطلوبہ فارمیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایک نظر اس پر ڈال کی دیکھیں اور مطلوبہ تبدیلیاں کر کے اسکو فائنل کر دیں تاکہ باقی کتب پر پھر کام ہو سکے۔ انشاء اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش، آپ کن چیزوں کے فائنل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں؟ میں فی الحال لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے آؤٹ کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ اس میں کامیابی ہوجاتی ہے تو میں لائبریری پراجیکٹ کے بڑے زمرہ جات اردو نثر، اردو شاعری وغیرہ کے لیے الگ سے اس طرح کے پیج بھی بنا دوں گا۔

یہاں میں ایک گزارش اور کرنا چاہ رہا تھا کہ لائبریری سائٹ پر قرآن اور حدیث سے متعلقہ مواد شامل کرنے سے پہلے کچھ منصوبہ بندی ہوجائے تو بہتر ہوگا۔ اگرچہ وکی پیڈیا ایک مکمل ڈیٹابیس اپلیکیشن کا نعم البدل تو نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود اس پر مواد اس طرح ترتیب دینا ممکن ہونا چاہیے کہ بعد میں کسی بھی آیت یا حدیث کا ریفرینس دینے کے لیے لائبریری سائٹ پر براہ راست اس کا ربط دیا جا سکے۔

والسلام
 
میں نے اس ضمن میں دیکھا تھا اور مجھےAnchor ہی اس کا واحد حل نظر آیا۔ اور میڈیا وکی میں یہ یہاں پر دیا گیا ہے

اس طریقے سے ہر آیت کو لنک کیا جا سکتا ہے (مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے میڈیا وکی کا اردو نسخ ایشیا ٹائپ عربی کو سپورٹ نہیں کرتا ہے )

مختصرا یہ کہ وکی پر اسکی سپورٹ اتنی زیادہ نہیں ہو گی جتنا کہ الگ سے ڈیٹا بیس سسٹم بنانے کی وجہ سے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، کسی فونٹ کی سپورٹ شامل کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، ویسے تو ابھی بھی وکی پیڈیا کے اندت ایچ ٹی ایم ایک اور سی ایس ایس کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے لیکن میں اس کے لیے علیحدہ مارک اپ بھی فراہم کر دوں گا۔
 
Top