قیمہ بھرے سموسے

عندلیب

محفلین
قیمہ بھرے سموسے​
اجزاء
میدہ : آدھا کلو​
مکھن : 2 بڑے چمچ​
انڈا :1 عدد​
نمک : حسب ذائقہ​
قیمہ : 1/2 کلو (حسب ضرورت نمک ، مرچ ، ہلدی ، ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر پکالیں اور اچھی طرح بھون لیں)​
تیل : تلنے کے لیے​
ترکیب
میدے میں تھوڑا سا نمک ، مکھن ، انڈا اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوندھ لیں اب اس گوندھے ہوئے میدے کو دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں ، پھر اس میدے کی چھوٹی چھوٹی روٹیاں بیل کر ان روٹیوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیں اب روٹی کے آدھے حصے کو کون کی شکل دے کر ان میں قیمہ بھر دیں سرے پر پانی لگا کر کون کو اچھی طرح فولڈ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے ٹماٹر ساس یا پودینےکی چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں ۔​
 
Top