مبارکباد قیصرانی کی شادی

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
تو اگر شوہروں کو اتنی ہی شکایت رہتی ہے کہ بچے کے بعد بیوی بیوی نہیں رہتی تو پھر بچے پیدا نہ کریں ۔ :? ایسی بھی بیویاں ہوتیں ہیں جو بچوں کے بعد بھی شوہر کے لئے پہلے جیسی ہی بیویاں ہوتیں ہیں ۔ اور ایسے شوہر بھی لاتعداد ہیں جنکے ہاں بچے ہوتے جاتے ہیں اور انکی توجہ اپنی بیوی سے ہٹ جاتی ہے صرف اس لئے کہ نا انکے ساتھ پہلے جیسا وقت گزار سکتی ہے نا پہلے کی طرح ہر جگہ ساتھ لئے لئے پھر سکتے ہیں محض بچے کو سوچکر ۔

میرے سامن ے کی ایسی بارہ مثالیں سامنے دیکھنے کو ملیں ہیں ۔ انڈین ، پاکستانی ، اور بنگالی :D اپنی پسند کی شادیاں کرکے اپنے اپنے ملکوں سے بیویاں لائے ۔ اتفاق سے انکی بیویوں سے میری دوستی ہوگئی ۔ اب جیسے ہی بنگالی کے ایک سال بعد بیٹی ہوئی ۔ اسکی بیوی چھلے میں ، اور اس بنگالی کو میں نے اک دن اک گوری لڑکی کے ساتھ ساحل سمندر پر دیکھا :x :x میرا بڑا دل کیا اسکی بیوی کو بتاؤں جو بچاری گھر میں بچے پیدا کرکے انہیں پال پوس رہی ہے اور مرد باہر کسی اور کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے :x :evil: :evil:

سکینڈ مثال میری اپنی سہیلی پاکستانی کے ساتھ پیئش آئی ۔ دو سال بعد اسکے ہاں بیٹا ہوا ، میں کپڑے تفحے لے کر مبارک کو گئی ۔ بہت خوش تھی کہ شوہر بہت اچھے ہیں بہت خیال رکھتے ہیں ۔ رات کو دیر سے آتے ہیں کام سے بچارے تھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اور اس کے بیٹے کی پیدائیش کو صرف اٹھارہ دن ہی ہوئے تھے کہ اک دن مجھے وہ پاکستانی کسی دوسری لڑکی کے ساتھ سمندر کنارے ملا :x :x :twisted:
سلام دعا ہوئی ۔ میں نے پوچھا بھائی جان شہلا کیسی ہے اور بچہ ؟ بولا کہ ٹھیک ٹھاک ہیں اب میری وائف کچھ بزی ہوگئی بچہ بہت چھوٹا ہے اسے لے کر اب میرے ساتھ گھومنے پھرنے نہیں آسکتی :? تو یہ میری گرل فرینڈ ہے ۔ اس کے ساتھ وقت بہت اچھا گزر جاتا ہے ۔ آپ پلیز پلیز شہلا سے اس بات کا زکر مت کریئے گا ۔ :cry:
اور میرا خون کھل اٹھا انکی بےغیرتیاں دیکھ کر، مگر میں سوائے خون کے گھونٹ پینے کے کچھ نہیں کر سکی کہ ان سب کی بیویاں میری واقف اگر انکو جاکر انکے کرتوت بتاؤں تو بھی مناسب نہیں اور اگر نہ بتاؤں تو بھی ٹھیک نہیں ۔ بہت سوچا اور پھر کہا کہ بھاڑ میں جائیں سب ۔
اسی طرح تیسرے کپل کے پہلا بچہ آیا ۔ بیوی گھر میں اور وہ اپنی کسی گرل فرینڈ کے ساتھ مجھے شاپنگ سنٹر نظر آیا ۔ اللہ جانے کتنی اور ایسی مثالیں میں خود دیکھ چکی ہوں ۔ :x :x اور اب اکثر ان میاں بیویوں سے شاپنگ کرتے کبھی آمنا سامنا ہوجائے تو انکے چور شوہر مجھے دیکھکر نظریں جھکا لیتے ہیں ۔ اور بیویاں بھولی عورتیں انکے یہی الاپ ہوتا ہے کہ جیسا ہمارا شوہر ہے ہم دینا کی خوش قسمت ترین بیوی سمجھتی ہیں خود کو ۔ ۔ ۔
اور میں مسکر ا کے سن دیتی ہوں کہ اب ان بچاریوں کو کیا علم ہے ۔ بے خبر ہیں اور یہی بے خبری انکے لئے اچھی رہتی ہے انکی خوشگوار ازواجی زندگیوں کو بچانے کو ۔

مطلب یہ کہ ، ضروری نہیں بچے کی پیدائشپر بیوی شوہر کے لئے بیوی نہیں رہتی ۔ اکثر شوہر شوہر نہیں رہتے کہ ان لوگوں کو بدلتے اک پل کی دیر نہیں ادھر بچے کی پیدائش کو اٹھارہ دن ہوئے نہیں باہر کسی اور کے ساتھ ۔ :? :x
ہاہاہاہاہا۔ میں نے ابھی یہ اتنی لمبی داستان دیکھی۔ اف باجو۔۔ سب ساحلِ سمندر پر ہی دیکھتی ہیں آپ۔ :p
 

گلِ لالہ

محفلین
ہمارا خیال ہے خوشی اور غم کو شیئرکرنے کے لئے جان پہچان ہونا کوئی اتنا ضروری نہیں۔ سو ہیں تو ابھی ہم یہاں نئے لیکن مبارکباد دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ آپ کو شادی کی ڈھیروں ڈھیر مبارک ہو قیصرانی۔ آللّہ آپ دونوں کو بہت سی خوشیوں سے نوازے(آمین)
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
ننھی منی
آپ ایسی فمیلیوں سے تعلق نہ رکھیں :lol:
یہ سب شاید ساحلِ سمندر پر ہوتا وہاں نہ جایا کریں۔8)
مجھےموتی چور کے لڈو کھلائیں ۔ میں نے سننا ہے آپ بہت اچھے بناتیں ہیں۔ :D
قصرانی کی شادی میں عبدلا دیوانہ کیوں ہے۔ :shock:
میں نے قیصرانی کو پہلے ہی گولڈن رُول بتادیا ہے ۔ “ بیوی ہمشہ صحیح ہوتی ہے اور شوہر ہمشہ غلط “ 8)
یہ رُول کافی ہے۔ وہ اگر عمل کرے تو بیوی پیر دھو دھو کر پیئے گی۔:wink:

اچھا اب بڑے بھیا کو ایک زبردست ڈانٹ پلائیں۔ :D


:cry: آئے ہائے بڑے بھیا کیا بات کرتے ہیں اب میں ان لعنتیوں کی وجہ سے سمندر جانا چھوڑ دوں ۔؟
اک ہمارے ساوتھ اینڈ سمندر ہی تو ہے جہاں ذرا جاکر گھوما پھرا جاسکتا ہے بچوں کے فن فئیر وہی پر ہے ۔
ہم صاف جگہ جاتے ہیں جہاں ایسی لعنتی نہیں نظر آتے ۔ :p
اور جب سے مجھے سب کی اصلیت نظر آئی تب سے میرا ایسی فیملی سے ملنا جلنا ختم ہوا کہ ایسے فیملی سے میں خود بہت نفرت کرتی ہوں میرا بس نہیں چلتا ورنہ ایسے شوہروں کو میں بھون کر رکھ دوں کلاشنکوفوں سے ۔
gun.gif



اکثر ٹاؤن سنٹر ملاقات ہوتی ہے آتے جاتے ۔ بیویوں کو گلہ شکوہ ہوتا ہے کہ آپ کبھی ہمارے گھر آئیں نہیں ۔ میں اب کیا بتاؤں تم لوگوں کے منحوس مارے شوہروں کو دیکھکر مجھ سے برداشت نہیں ہونا ۔ سارے کرتوت کھول دوں تو یہ انکے لئے ٹھیک نہیں بچاریاں ۔ اندھا اعتیبار کئے بیٹھی ہیں ۔ :x

میرا ایسی فیملی سے کوئی راہ وربط نہیں ۔ جسٹ آتے جاتے ملتیں ہیں ۔

اور آپ کو کس نے کہا ؟ میں لڈو بناتی ہوں ۔؟ بڑے بھیا میں حلوائین تھوڑی ہوں ۔ ؟ :oops:
میں نے تو سنا ہے آپ بہت اچھے بنا لیتے ہیں ۔ تو اب ذرا مجھے بھی بناکر کھلائیے ۔
:

تو باجو۔۔۔نیک کام میں دیر کس بات کی۔ جائیں سب کو بتا کر آئیں کہ باہر کیا گل کھل رہے ہیں۔ :p :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
گلِ لالہ نے کہا:
ہمارا خیال ہے خوشی اور غم کو شیئرکرنے کے لئے جان پہچان ہونا کوئی اتنا ضروری نہیں۔ سو ہیں تو ابھی ہم یہاں نئے لیکن مبارکباد دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ آپ کو شادی کی ڈھیروں ڈھیر مبارک ہو قیصرانی۔ آللّہ آپ دونوں کو بہت سی خوشیوں سے نوازے(آمین)
بالکل درست کہا گلِ لالہ۔ مبارکباد کا شکریہ :)
 

رضوان

محفلین
ڈیر منصور ڈھیر ساری مبارکبادیں اور بدھائیاں

ابھی دیر تو بالکل بھی نہیں ہوئی کیوں کہ تم نے اہلِ محفل کے لیے ولیمے کا اعلان ہی نہیں کیا۔

میری نیک خواہشات تم دونوں کے لیے۔ ہماری طرح لمبی پیار بھری زندگی گزارو اور سدا خوش رہو
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ڈیر منصور ڈھیر ساری مبارکبادیں اور بدھائیاں

ابھی دیر تو بالکل بھی نہیں ہوئی کیوں کہ تم نے اہلِ محفل کے لیے ولیمے کا اعلان ہی نہیں کیا۔

میری نیک خواہشات تم دونوں کے لیے۔ ہماری طرح لمبی پیار بھری زندگی گزارو اور سدا خوش رہو
خیر مبارک اور بہت شکریہ، درمیان والی بات پڑھی نہیں ‌جا رہی :D
 

رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
رضوان نے کہا:
ڈیر منصور ڈھیر ساری مبارکبادیں اور بدھائیاں

ابھی دیر تو بالکل بھی نہیں ہوئی کیوں کہ تم نے اہلِ محفل کے لیے ولیمے کا اعلان ہی نہیں کیا۔

میری نیک خواہشات تم دونوں کے لیے۔ ہماری طرح لمبی پیار بھری زندگی گزارو اور سدا خوش رہو
خیر مبارک اور بہت شکریہ، درمیان والی بات پڑھی نہیں ‌جا رہی :D

پہلے تو بین المستور ھی شوق سے پڑھتے تھے اب بین السطور کا معاملہ بھی صاف سمجھنے سے انکاری ہو؟؟؟
 

فہیم

لائبریرین
یعنی کہ اب یہاں قیصرانی بھائی کو گھیر لیا جائے۔
اور ان سے ایک شاندار دعوت مانگی بلکہ چھینی جائے:music:
 
Top