قوم سے لوٹے گئے 326 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے: نیب چیئرمین

جاسم محمد

محفلین
نیب اگر درست طور پر کام کرے، بلا امتیاز احتساب کرے، تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ تاہم، بدقسمتی سے نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چوہدری برادران سمیت کئی افراد کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ جب انہیں دوبارہ گھیرنا ہو گا، تو کوئی نہ کوئی، کیس بنا دیا جائے گا۔ یہی اس ملک کا المیہ ہے۔
نیب پہلے دن سے سیاست کا شکار ہے۔ عمران خان کا پلان تھا کہ وہ بہت بڑی جیت کے ساتھ آئیں گے اور نیب کو بند کرکے سنگاپور اینٹی کرپشن ایجنسی کی طرز کا نیا با اختیار ادارہ بنائیں گے۔
لیکن افسوس اس بار ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ اس لئے فی الحال نیب سے ہی گزارہ کرنا پڑے گا :)
 
فرقان احمد

کیا سنگاپور اینٹی کرپشن ایجنسی فارن فنڈنگ کیس کھول سکتی ہے؛ ہیلی کاپٹر کیس کو بھی پہیے لگا سکتی ہے۔ کیا یہ مجوزہ سنگاپوری ایجنسی برائے انسداد بدعنوانی، علیمہ خانم، فیصل واؤڈا، خٹک کے کیس کو بھی سننے کا اختیار رکھ سکتی تھی! ویسے، آئیڈیا اچھا تھا، تاہم، نیت بھی تو صاف ہونی چاہیے۔ اگر یہ اینٹی کرپشن ایجنسی عدلیہ اور فوج کا بھی احتساب کرنے کی اہلیت رکھتی، تو ہم، جی جان سے ساتھ دیتے۔ :)
 
زیک

مسافر
پورے پاکستان کا جو حال ان دو سیاسی خاندانوں نے کر دیا ہے۔ اس کے بعد بھی لگتا ہے کہ عوام ان کے وارثین کو ایک بار پھر اپنے سروں پر سوار کرلے گی؟
پورے پاکستان کا جو حال فوج نے کر دیا ہے۔ اس کے بعد بھی لگتا ہے کہ عوام فوج کو ایک بار پھر اپنے سروں پر سوار کر لے گی؟
 
جاسم محمد

محفلین
پورے پاکستان کا جو حال فوج نے کر دیا ہے۔ اس کے بعد بھی لگتا ہے کہ عوام فوج کو ایک بار پھر اپنے سروں پر سوار کر لے گی؟
فوج سروں سے اترتی ہی کب ہے جو دوبارہ سوار ہو گی؟ جمہوری حکومت ہو یا موجودہ کٹھ پتلی حکومت۔ ملک کے بہت سارے معاملات بہرحال فوج کے کنٹرول میں ہی رہتے ہیں۔ اس لئے اس بارہ میں مسلسل تنازعہ پیدا کئے رکھنا بے کار کی مشق ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا سنگاپور اینٹی کرپشن ایجنسی فارن فنڈنگ کیس کھول سکتی ہے؛ ہیلی کاپٹر کیس کو بھی پہیے لگا سکتی ہے۔ کیا یہ مجوزہ سنگاپوری ایجنسی برائے انسداد بدعنوانی، علیمہ خانم، فیصل واؤڈا، خٹک کے کیس کو بھی سننے کا اختیار رکھ سکتی تھی! ویسے، آئیڈیا اچھا تھا، تاہم، نیت بھی تو صاف ہونی چاہیے۔ اگر یہ اینٹی کرپشن ایجنسی عدلیہ اور فوج کا بھی احتساب کرنے کی اہلیت رکھتی، تو ہم، جی جان سے ساتھ دیتے۔ :)
سنگاپور کی اینٹی کرپشن ایجنسی فوج، سول سرونٹ، سیاست دان، سرمایہ کار، اساتذہ الغرض ہر شعبہ زندگی سے کر پٹ لوگ پکڑ کر اندر کر چکی ہے۔
Corruption in Singapore - Wikipedia
سید ذیشان
 
اسی لیے خان صاحب رُک گئے یا روک دیے گئے کہ خود بھی لپیٹ میں آتے اور 'وہ' بھی آ جاتے! :)
 
Top