قومی پھول

سیدہ شگفتہ نے 'بچوں کی نظمیں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 11, 2011

  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392


    قومی پھول





    اپنا پھول چنبیلی ہے
    اس کی خوشبو بھی ہے انوکھی
    رنگت بھی البیلی ہے
    اپنا پھول چنبیلی ہے

    نازک سا ننھا سا پھول
    ہنستے رہنا اس کا اصول
    دنیا کو مہکانے والی
    خوشبو اس کی سہیلی ہے
    اپنا پھول چنبیلی ہے

    کتنی کومل اس کی کلی
    ہرے ہرے پتوں میں پلی
    کیسے کھل کر پھول بنی
    یہ تو ایک پہیلی ہے
    اپنا پھول چنبیلی ہے




    (سرشار صدیقی)



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    پروف ریڈنگ دو بار مکمل ، آخری مرحلہ (پروف ریڈنگ) باقی
     
  3. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392

اس صفحے کی تشہیر