قومی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام قومی خطاطی کانفرنس

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد میں قومی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ قومی خطاطی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے. اور اس وقت صدر مملکت ممنون حسین کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں. اس کانفرنس میں پچاس خطاطوں کے 150 فن پاروں کو شامل کیا گیا ہے.
صدر مملکت اس وقت خطاط مسجد نبوی شفیق الرحمن کا تذکرہ کر رہے ہیں.
 

الف نظامی

لائبریرین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ
خطاطی ضبط نفس، انسانی شخصیت کی تکمیل اور روحانی اقدار کی مضبوطی کا ذریعہ ہے جس نے پوری مسلم دنیا ہی نہیں تمام انسانیت کو اپنے بندھن میں باندھ رکھا ہے، بہترین خطاطی بہترین انسانی جذبات کی آئینہ دار ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقدہ فن خطاطی کے نمونوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی جس میں مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، وفاقی سیکرٹری عامر حسن، ترک فنون لطیفہ کے ادارے ایریسکا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد ایرن، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن پروفیسر ڈاکٹرانعام الحق جاوید کے علاوہ اندرون اور بیرونِ ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ تیزی سے فروغ پاتی ہوئی ٹیکنالوجی خاص طور پر کمپیوٹر کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے خطاطی جیسے فنون کو نقصان پہنچا ہے مگر یہ تاثر مکمل طور پر درست نہیں کیونکہ جدید ایجادات پر دسترس حاصل کرکے انہیں اپنے مقاصد کےلئے استعمال کیا جائے تو انہی آلات کے ذریعے پرانے علوم و فنون میں نئی جہتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
 
Top