قومی مفاد کاتقاضہ

ضیاء حیدری

محفلین

قومی مفاد کاتقاضہ
By Zia Hydari

ہماری قوم کی ایک ہی پہچان ہے، جو آج تک ہمارا دشمن ہم سے نہیں چھین سکا ہے، ہمارا سویا ہوا ضمیر ایک دم جاگ اٹھتا ہے، اور اس کے بعد ہمارے سارے جرائم کا این آر او ہوجاتا ہے۔ ہمیں صحیح سے یاد تو نہیں ہے اور نہی یاد کرنا چاہتے ہیں کہ فرائض کی ادائیگی میں ہماری بے لوث قربانی سے، کتنے گھروں میں چراغ روشن ہیں، ورنہ وہاں بجلی کے بلب جل رہے ہوتے۔
یہ ہماری بے نقص پلاننگ تھی جس کی وجہ سے، کالا باغ ڈیم سے قوم کو چھٹکارا ملا، ورنہ بجلی پیداوار کے نام پر اربوں کا لین دین ممکن نہ تھا۔
ہم اہل ضمیر لوگ ہیں، پتلی تماشہ کے اداکار نہ سمجھو، ہم جو کچھ کرتے ہیں قومی مفاد کے تقاضہ کے تحت ہی کرتے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستانی فوج کے بہادر افسر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل طارق غفور نمازِ جمعہ کے بعد مقامی مسجد کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
بزدل حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
اس واقعے کی رپورٹنگ میں مرنے والے کو بہادر اور فائرنگ کرنے والے کو بزدل لکھنا قومی مفاد کا تقاضہ ہے۔
حکومتِ پاکستان نے کرکٹ کے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بھی دیگر ٹیموں جتنی ہی اہم ہے اور کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کے لیے کوئی بھی بہانہ نہیں ڈھونڈنا چاہیے۔ اس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھی دیگر ٹیموں جتنی ہی اہم ہے۔ ہم نے ٹیم کو ہدایت کردی ہے کہ وہ بھارت کی ٹیم کا خیال رکھے اور اگر کوئی کھلاڑی اچھا کھیلنے کی کوشش کرے تو فورا اس کے پاس پانی کا گلاس بھیجا جائے، قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ بھارت سے ہار جاؤ۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سےنمٹنےکے لیے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دینا میں ہمارے قومی مفاد کاتقاضہ ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسر اور انجینیئرز سمیت نو سرکاری اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ خبر قومی مفاد کا تقاضہ کے تحت سنسر کرنی ضروری ہے، ورنہ دنیا سمجھے گی ہمیں قومی مفاد کے تقاضہ کی سمجھ نہیں ہے۔
 
Top