قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب ِ عضب کی حمایت میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب ِ عضب کی حمایت میں قرارداد منظور

اسلام آباد........قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب ِ عضب کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔قراردادکامتن تھا کہ ایوان شمالی وزیرستان میں آپریشن کی مکمل حمایت کرتاہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپریشن کےمتاثرین کوہرممکن سہولتیں دیں،ایوان آپریشن کی حتمی کامیابی تک مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔آپریشن کی حمایت میں قراردادوفاقی وزیرزاہدحامدنےپیش کی۔قرارداد پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف اور ایم کیوایم کےاراکین نےدستخط کئے جبکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے اراکین نے قرار داد پر دستخط نہیں کئے۔ مذاکرات کی طرح آپریشن کے فیصلے پر بھی بڑی سیاسی جماعتوں نے حکومت کو حمایت کا یقین دلایا دیا ہے۔بعض جماعتیں سمجھتی ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ تکلیف دہ ہے تاہم مذاکرات کا بھی کچھ فائدہ ہوا اور آپریشن کا بھی فائدہ ضرور ہوگا۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=150981
 
Top