قل قلِ آبِ وضو۔ تبصرے اور استفسار

الف عین

لائبریرین
صفدر ایک زمانے میں خاصے فعال شاعر رہے ہیں۔ ان کے دو مجموعے چھپ چکے ہیں۔ یہ ٹائپنگ اسداللہ صاحب نے کی ہے جو خود اچھے اور مشہور انشائیہ نگار ہیں اور بچوں کے شاعر بھی۔ دیکھیں خواب نگر، اردو کی پہلی کتاب جس کا اجراء آن لائن ہوا۔ یہ اسد اللہ کے استاد بھی رہے ہیں۔
رابطہ:
ڈاکٹر سیّد صفدر
نزد توکّل کرانہ اسٹورس، تاج نگر نمبر1 ،
امراؤتی444601
ضلع امراؤتی،مہاراشٹر،بھارت
 

الف عین

لائبریرین
شاہد احمد خاں کا سوال ۔ اصل پیغام حذف کر دیا گیا ہے

اعجاز صاحب ، یہ سارا کلام کیا صفدر صاحب کا ہے ۔۔ اس کے محاسن پر بھی تو کچھ روشنی ڈالیئے ۔۔ مجھے تو کچھ کچھ تمثیلی نظمیں‌ لگتی ہیں‌۔۔ ویسے یہ اصطلاح‌ بالکل نو وارد ہے اردو شاعری میں یا شائد اجنبی ۔۔ بھارت میں‌کیا صورت حال ہے اس بارے میں‌ بتائیں‌
_________________
 

الف عین

لائبریرین
شاہد میاں۔ یہ اردو لائبریری کا فورم ہے۔ یہاں لائبریری کیے لئے کتابیں ایک موضوع مپوسٹ کی جاتی ہیں اور ان پر تبصرے اور تجاویز، لائبریری کے تحت ہی، دوسرے تانے بانے میں۔ اس وجہ سے میں نے آپ کا پیغام اصل کتاب کے موضوع سے ہٹا دیا اور یہں کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔ ذرا یہ خیا رہے کہ کچھ تبصرہ کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ تبصرے کا کوئ تانا بانا یا دھاگا ہے یا نہیں۔۔ کتاب والے ٹاپک میں کتا کے علاوہ کچھ رکھ نہیں جاتا۔
رہا سوال تمھاری بات کا۔ تو یہ کلام بیس برس پرانی کتاب کا ہے۔ تمثیلی نظموں کی اصطلاح میرے لئے بھی نئ ہے۔ صفدر بہر حال کطھ میری طرح ہی ایک مخصوص اور مختصر عرصے کے لئے فعّال رہے اور اب خاموش ہو گئے ہیں۔ یہ زمانہ تھا ستر کی دہائ کا جب شبخون، تحریک دہلی، اور آہنگ گیا میں ان کا کلام کافی چھپا۔ دو کتابیں بھی شائع ہوئیں۔ دوسی کتاب بھی جلد ہی پیش کی جائے گی اسد اللہ صاحب ٹائپ کریں گے تو۔
 
اعجاز بھائی کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ 20 برس پرانی غیر معروف شاعر کی تمثیلی شاعری کے بجائے دور حاضر کے کسی شنیدہ بھارتی ادیب یا شاعر کو جگہ دی جائے تاکہ بھارت میں‌ اردو کے نئے اسلوب سے آگاہی کی صورت نکلے ۔۔۔ ویسے کہیں‌ آپ صفدر صاحب کا حق دوستی تو ادا نہیں‌کر رہے :)
 

الف عین

لائبریرین
شاہد۔ اردو لائبریری کے تحت تمام کتابیں یکساں اہمیت کی ہیں۔ اور جو کتابیں بھی شائع شدہ ہیں اور آسانی سے دستیاب ہو سکیں، ان کو بخوشی قبول کیا جاتا ہے۔ صفدر کا نام اتنا گم نام نہیں، فاروقی کی فہرست میں بھی شامل ہے ان کا نام شاید۔ اور کیوں کہ محمد اسداللہ کے استاد رہے ہیں تو انھوں نے اس حق کی وجہ سے ان کی یہ کتاب ٹائپ کی ہے۔ میں تو غالب کا آموں کے بارے میں جو خیال ہے اس سے کتابوں کے بارے میں بھی متفق ہوں۔ کہ بہت سے ہوں۔ جتنی کتابیں مل سکیں، جیسی بھی ہوں، انھیں شامل کیا جانا چاہئے۔ اگر تمھارے پاس بھی کچھ کتابوں کی سافٹ کاپی ہو تو بھیج دو بھائ۔
 
Top