قطعہ کلامی از انور مسعود ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عاشورا کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سوچا کچھ ہی سہی.. لٹکے ہوئے کچھ کام نکال ہی دوں.. دو کتابیں برقیانے کے لئے ایک ساتھ شروع کی تھیں.. پہلی اپنی طوالت کے باعث ابھی تک زیرِ تکمیل ہی ہے... اور "قطعہ کلامی" آج تکمیل کو پہنچ ہی گئی سو آج ہی نشر کرتے ہوئے احباب کی نظر کر رہا ہوں..

اگر میں انور مسعود صاحب کا تعارف کرنے بیٹھ گیا تو یہ سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہوگی.. اُن کی حسِ ظرافت سے کون واقف نہیں.. "قطعہ کلامی" انہی ظریفانہ قطعات پر مشتمل اُن کا مجموعہ کلام ہے جو بے حد مقبول ہے..

1212qn3.png


صفحات: 149
حجم: 1.16 میگابائٹ صرف
فورمیٹ: PDF
ڈاونلوڈ: يہاں سے

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، زبردست۔ آپ نے نہ صرف ایک اچھی کتاب کو برقیایا ہے بلکہ اس کی ای بک بھی بہت اچھی تیار کی ہے۔ ہمارے لائبریری پراجیکٹ میں سب سے بڑا ایشو اچھی کوالٹیکی ای بک تیار کرنے کا ہے۔ آپ پلیز اس سلسلے میں دوستوں کی رہنمائی فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
کاش اسے اردو تحریر میں بھی مہیا کیا جاتا۔ کیوں نہ اسے یہاں اپ لوڈ کر دیں۔ یا کسی لائبریری رکن کو ای میل کر دیں۔ میں بھی حاضر ہوں بخوشی اور بسرو چشم۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت شکریہ نبیل بھائی..

اس میں کوئی شک نہیں کہ برقی کتاب (ای بک) جس قدر خوبصورتی اور اچھے طریقے سے تیار کی جائے گی اُتنی ہی زیادہ وہ "برقی دُنیا" میں مقبول ہوگی..

یقیناً کتاب برقیانا ہی ایک بڑی بات ہے لیکن اسے خوبصورت انداز میں پیش کرنا گویا سونے پہ سہاگہ والی بات ہے.. اور اس کا انحصار بذات خود برقیانے والے پر ہے کہ وہ اسے کس انداز میں پیش کرنا چاہتا ہے.. وہ اسے بالکل سادہ انداز میں بھی پیش کر سکتا ہے یا تھوڑی سی گرافک کا اضافہ کرکے اس کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کر سکتا ہے.. جس کا نمونہ آپ کے سامنے ہے.. اس سے زیادہ کیا عرض کروں..


اس کتاب کے ضمن میں ایک گزارش یہ ہے کہ اگر کسی کو اس میں کوئی غلطیاں نظر آئیں تو برائے مہربانی ضرور آگاہ کریں تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے.. اگرچہ میں نے اپنے تئیں بھرپور کوشش کی ہے کہ غلطیاں کم سے کم ہوں پھر بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ رہ گیا ہو جس پر میری نظر نہ پڑی ہو..

اعجاز صاحب آپ کی بات کچھ سمجھ نہیں آئی.. ذرا وضاحت کریں گے..

واللہ الموفق
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم کا خیال تھا کہ اگر یہ کتاب یونی کوڈ اردو میں‌مل جاتی تو اسے محفل کی لائبریری کا حصہ بنا دیتے
 

دوست

محفلین
ویسے میرا بھی یہی خیال ہے اس کو محفل پر بھی ہونا چاہیے یونیکوڈ میں۔
اگرچہ ابھی تک میں اصل کو بھی نہیں پڑھ سکا۔
 
Top