تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 48: 2015

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جرم قبول کیا جاتا ہے۔ ویسے ذہن سے نکل گیا تھا کہ کس لڑی میں ہیں، بس وضاحت کے لیے تمثیلی تصویر پیش کی تھی۔ البتہ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے یہاں کیمپس کے گرین ہاؤس کے پاس موجود مٹر کی بیلوں کی تصویر بنائی تھی لیکن وہ ابھی مل نہیں رہیں اور دوم یہ کہ ان کو دیکھ کر کھیت والا تاثر نہیں ملے گا۔ :) :) :)

مجرم اور ملزم کی ریٹنگ نہیں تھی ورنہ ہم استعمال کرتے۔
 
رکھ لیں اسی زمرے میں :)
ڈھٹائی کی بھی حد ہوتی ہے بھئی! :) :) :)
دراصل حد ادب کی پل صراط سے گزارتے کئی تخلیقات و درآمدات روک لی جاتی ہیں
محفل میں غیر ادبی زمرے بھی موجود ہیں، لہٰذا اسے عذر لنگ گردانا جاتا ہے۔ :) :) :)
:) در واقع یہ بھی ایک عذر ہی ہے :)
اقتباس لیا، حجم بڑا کیا، اور رنگ شوخ کیا کہ واضح طور پر نظر آئے، سند رہے، اور بوقت ضرورت کام آوے۔ :) :) :)
سعود بھائی کیا مٹر کے وہ کھیت اب بھی موجود ہیں؟ اس بار جب گھر جانا ہو تو ضرور تصاویر بنائیے گا۔ تب تک یہی تصاویر کافی ہیں۔
ہمارے یہاں مٹر کی کھیتی عموماً سردیوں کے دنوں میں کی جاتی ہے۔ اب ہندوستان جانا ہوتا ہے تو اکثر مٹر کی کھیتی کا موسم نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی تو ان میں پھلیاں نہیں آئی ہوئی ہوتی ہیں۔ پھر بھی کبھی اتفاق ہوا تو تصویر ضرور بنائی جائے گی۔ :) :) :)
اور ذائقہ تو نہ ہمیں غیرباسی مٹر ملیں گے اور نہ ہی آزمانے کی نوبت آئے گی :)
ایسی مایوس کن باتیں کریں شگفتہ بٹیا کے دشمن۔ آپ تو گھر پر گملے میں ایک دو بیلیں بطور نمونہ اگا سکتی ہیں۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ڈھٹائی کی بھی حد ہوتی ہے بھئی! :) :) :)
حد ادب کہیے دراصل سعود بھائی :)
محفل میں غیر ادبی زمرے بھی موجود ہیں، لہٰذا اسے عذر لنگ گردانا جاتا ہے۔ :) :) :)
ربط پلیز :)
اقتباس لیا، حجم بڑا کیا، اور رنگ شوخ کیا کہ واضح طور پر نظر آئے، سند رہے، اور بوقت ضرورت کام آوے۔ :) :) :)
گزشتہ مراسلے میں تدوین کرنا پڑے گی اب

ہمارے یہاں مٹر کی کھیتی عموماً سردیوں کے دنوں میں کی جاتی ہے۔ اب ہندوستان جانا ہوتا ہے تو اکثر مٹر کی کھیتی کا موسم نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی تو ان میں پھلیاں نہیں آئی ہوئی ہوتی ہیں۔ پھر بھی کبھی اتفاق ہوا تو تصویر ضرور بنائی جائے گی۔ :) :) :)
ضرور پلیز
ویسے سعود بھائی، وہاں سے کوئی بنا کے بھیج سکے آپ کے پاس، ان دنوں تو خوب فصل ہو گی۔

ایسی مایوس کن باتیں کریں شگفتہ بٹیا کے دشمن۔ آپ تو گھر پر گملے میں ایک دو بیلیں بطور نمونہ اگا سکتی ہیں۔ :) :) :)
ابھی تو کچے کیلوں نے ہی دکھ دیا ہوا ہے :( اس غم سے نکل کر ہی کسی دوسری تخریب کا سوچے بندہ !
 
حد ادب کہیے دراصل سعود بھائی :)
یوں تو یوں ہی سہی! لیکن ماحصل تو پھر بھی وہی رہنا ہے۔ شگفتہ بٹیا لکھ کر تو دینے سے رہیں۔ :) :) :)
کیا اس توقع میں دریافت کیا گیا تھا کہ ہم مذہب یا سیاست کے زمروں کی جانب اشارہ کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو ہم اس کے بر عکس یہ ربط فراہم کرائے دیتے ہیں۔ :) :) :)
گزشتہ مراسلے میں تدوین کرنا پڑے گی اب
افسوس! اب تو اقتباس لیا جا چکا ہے کہ ثبوت مٹانے کی کوشش میں کی گئی ایسی کسی تحریف کا مقابلہ کیا جا سکے۔ :) :) :)
ضرور پلیز
ویسے سعود بھائی، وہاں سے کوئی بنا کے بھیج سکے آپ کے پاس، ان دنوں تو خوب فصل ہو گی۔
ہم دیکھتے ہیں، ان دنوں کسی سے رابطہ ہوتا ہے جو یہ کام کر سکیں تو ان شاء اللہ یہ درخواست ضرور کریں گے۔ :) :) :)
ابھی تو کچے کیلوں نے ہی دکھ دیا ہوا ہے :( اس غم سے نکل کر ہی کسی دوسری تخریب کا سوچے بندہ !
باغبانی تو ہے ہی بیک وقت کئی سارے منصوبوں پر مساوی کام کرنے کا شوق۔ کوئی ایک منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے بعد دوسرے پر کام کرنے کی سوچے تو وقت ضیاع اپنی جگہ، پوری زندگی میں بمشکل گنتی کے چند ایک منصوبے ہی انجام پا سکیں گے۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یوں تو یوں ہی سہی! لیکن ماحصل تو پھر بھی وہی رہنا ہے۔ شگفتہ بٹیا لکھ کر تو دینے سے رہیں۔ :) :) :)
لکھ تو لینا ہے پر لکھنے کے بعد پروف ریڈنگ کی چھری تلے کالعدم ہوجانا ہے :)
کیا اس توقع میں دریافت کیا گیا تھا کہ ہم مذہب یا سیاست کے زمروں کی جانب اشارہ کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو ہم اس کے بر عکس یہ ربط فراہم کرائے دیتے ہیں۔ :) :) :)
:) :)
ہم دیکھتے ہیں، ان دنوں کسی سے رابطہ ہوتا ہے جو یہ کام کر سکیں تو ان شاء اللہ یہ درخواست ضرور کریں گے۔ :) :) :)
ضرور سعود بھائی
باغبانی تو ہے ہی بیک وقت کئی سارے منصوبوں پر مساوی کام کرنے کا شوق۔ کوئی ایک منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے بعد دوسرے پر کام کرنے کی سوچے تو وقت ضیاع اپنی جگہ، پوری زندگی میں بمشکل گنتی کے چند ایک منصوبے ہی انجام پا سکیں گے۔ :) :) :)
کتنی سچی بات :)
 
Top