قران اور بایبل کے دیس میں‌

mubashirnazir

محفلین
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنے سفر نامے کو مکمل صورت میں‌اپ کی خدمت میں‌پیش کر رہا ہوں۔ یہ سفر نامہ ان مقامات سے متعلق ہے جن کا ذکر قران اور بایبل میں‌کیا گیا ہے۔ اس میں یہ مقامات شامل ہیں۔

1۔ مکہ اور اس کے تاریخی مقامات
2۔ مدینہ اور اس کے گرد و نواح ‌کے تاریخی مقامات جیسے بدر، احد اور خندق
3۔ سعودی عرب کا جنوبی حصہ ۔ ابہا، جازان اور فیفا پہاڑ
4۔ سعودی عرب کا شمالی حصہ۔ خیبر، تبوک اور مداین صالح
5۔ اردن۔ پیٹرا، بحیرہ مردار، مادبہ، جبل نیبو، بپتسمہ سایٹ، جنگ موتہ کا مقام
6۔ مصر۔ کوہ طور، قاہرہ، سویز اور اسکندریہ

سفر نامے کا لنک ہے

http://www.mubashirnazir.org/ER/L0014-00-Safarnama.htm

امید ہے یہ آپ کو پسند آے گا۔ اپنے تاثرات سے مطلع ضرور فرمایے گا۔
مبشر نذیر
 

شمشاد

لائبریرین
مبشر صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

آپ کی اس کتاب کو اردو محفل کی لائبریری میں منتقل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

سعود الحسن

محفلین
میں یہ کتاب پہلے ہی مبشر کی ویب سائٹ پر پڑھ چکا ہوں۔ یہ بہت اچھا اور معلوماتی سفرنامہ ہے۔ مبشر میں اپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مبشر میں بھی شمشاد کی تجویز کی تائید کروں گا-
 

الف عین

لائبریرین
یہ میں نے اب تک دیکھا ہی نہ تھا۔ داؤن لوڈ کر لیا ہے۔ کم از کم میری لائبریری میں تو پہنچ ہی جائے گا، میرے حساب سے پروف ریڈنگ کے بعد۔ کبھی نہ کبھی یہاں لائبریری میں بھی آ ہی جائے گا۔
 
Top