قرآن کریم کی رقت آمیز تلاوات

السلام علیکم
آپ نے بڑا دلچسپ نکتہ اٹھایا ہے، واقعی حرم مکی میں کی جانے والی تلاوات میں عموما جوش اور جلال اور حرم مدنی کی تلاوت میں ایک خاص طرح کا ٹھیراؤ پایا جاتا ہے۔
والسلام علیکم
 
باسم بھائی! آپ نے الشیخ صلاح البدیر کی جس تلاوت کا لنک دیا ہے اس کی ویڈیو پیش ہے۔ اگرتو ویڈیو اور آڈیو دونوں اصل فائل میں ہیں تو پھر توحید اور جہاد کی آیات کے بارے میں صلاح البدیر حفظہ اللہ کی یہ تلاوت عین مرکز توحید خانہ کعبہ کے سامنے کی گئی تھی۔ صلاح البدیر مسجد نبوی کے امام ہیں لیکن کبھی کبھار مکہ مکرمہ میں بھی نماز پڑھاتے ہیں۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=vuTmqwodlxs&feature=related[/ame]
 
عبد اللہ حیدر، اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطا کریں۔درحقیقت تلاوت قرآن مقدس انسانی قلوب کو مسخر کرنے اور کایا پلٹ دینے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے یہ وہ عظیم کتاب ہے جس کی ایک آیت کی تلاوت ڈاکو کو ولی اللہ بنا دیتی ہے۔
 
عبدالرحمٰن سدیس حفظہ اللہ کے بیٹے عبداللہ بن عبدالرحمٰن السدیس کی تلاوت آپ نہیں سنی ہو گی۔ یہ رقت آمیر تلاوات میں شامل نہیں ہے، آپ کی دلچسپی کے لیے پیش کر رہا ہوں۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=GeFWbQgV16I&feature=related[/ame]
 
Top