قرآن پر تدبرغور و فکر

شیخ سعدی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ
*میں کیسے ( اس درجہ تک* *پہنچوں ) کہ قرآن پر تدبر*
*غور و فکر کرسکوں ؟*
آپ نے فرمایا
*تم قرآن کی تلاوت کو کبھی نہ* *چھوڑو ہمیشہ تلاوت کرتے رہو ۔*۔ *پھر پڑھو*۔۔۔
*پھرپڑھو*
(بار بار اتنا پڑھو) حتى کہ *اللہ* *سبحانہ تعالی تمھارے دل کو(قرآن کےاسرار و رموز کی فہم ) تدبر کے لیئے کھول دے گا* ۔
1f342.png
1f342.png
*تدبر کیسےآتا ہے؟؟؟؟؟*
2764.png
*تدبر کے لیئے قرآن کو بار بار ،*
*بار بار پڑھا جائے ۔۔۔*۔
*نبی صلی اللہ علیہ وسلم*
ایک ہی *آیت کو بار بار* پڑھتے تھے
*حتی کہ بعض دفعہ پوری رات* اسکی تلاوت میں گزر جاتی تھی ، *پورے قرآن کو بار بار پڑھنا* بھی ضروری ہے لیکن کبھی کچھ حصہ کو *الگ سے تکرار* سے پڑھنا اس پر غور کرنا بھی فائدہ دیتا ہے .
2668.png
قرآن کو تقوی کے ساتھ *اپنی اصلاح* کے لیئے پڑھیں تو تدبر آتا ہے پھر اس سے وہ معنی و مفہوم القاء ہوتے ہیں جو *عام نگاہ* سے نظر نہیں آتے ہیں ۔
1f4a2.png
دیکھیں ! *وہ کون سے مواقع ہیں* جب *ہم قرآن اپنے لیئے پڑھتے* ہیں اور کب ہم دوسروں کے لیئے پڑھتے ہیں
جب *ہم اکیلے میں تلاوت* کرتے ہیں
تو کیا اسی خوبصورتی سے پڑھتے ہیں جیسا اکیلے میں پڑھتے ہیں ،امام *ابن تیمیہ جیل میں ۸۰ بار قرآن* کس کے لیئے پڑھ رہے تھے
1f338.png
*تدبر کے لیئے صبح کا وقت* بہترین ہے یہ صرف زبانی تلاوت سے نہیں آتا اس کے لیئے *قرآن کے معانی* کو *عمل کے لیئے سمجھ* کے پڑھنا ضروری ہے۔۔
سوچیں ! کیا ہم اپنےعلم و عمل کو بہتر کرنےکے لیئے
پڑھتے ہیں یا صرف دوسروں کو درس دینے کے لیئے پڑھتے ہیں ،ہم کتنی علمی تحقیق خود جاننے کے لیئے کرتے ہیں جس کا مقصد غورو فکر کرنا ہو ۔ اس معاملہ میں بھی اپنی نیت کا جائزہ لیناچاہیئے
ہم سب کو اپناجائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کون کس کام میں کتنا وقت لگاتا ہے
تلاوت قرآن ، علمی غور وفکر موبائل ، کھانا، آرام ۔۔۔۔۔
1f33a.png
*قرآن مجید کی تلاوت* جب تدبر کے ساتھ اپنے *محاسبہ نفس* اور اسکی اصلاح کے لیئے کی جائے تو لازما اس کے نتیجہ میں *ایمان بڑھتا اور عمل صالح* ہو جاتا ہے ۔
1f31f.png
1f4ab.png
*إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِين*َ
*إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُم*ْ
*وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا* *وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُون*َ
*الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ*
*وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ*
*أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا* ۚ
*لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِم*ْ
*وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيم*ٌ
قرآن کے جس حکم پر عمل نہ ہو سکے مشکل لگے تو ان آیات کو بار بار اتنا پڑھیں
*مختلف قراء کی آواز* میں اسکی تلاوت بار بار سنیں یہانتک کہ اللہ سبحانہ تعالی اس پر عمل کے لیئے *شرح صدر* کر دے۔
 
Top