قرآن میں الف مکسورہ کس طرح لکھا جائے

الف عین

لائبریرین
قرآن کریم کی کچھ کتابت میں الف مکسورہ کا استعمال ہوتا ہے اور کچھ میں اس کا جسے ہم اردو میں کھڑا زبر کہتے ہیں۔ یعنی 0670۔ لیکن Feef اور Fef0 بھی ہیں الف مکسورہ تنہا اور اخیر فارم کے۔ یہ بھی اس طرح نہیں ملتے ہیں جس طرح قرآن کریم میں لکھا جاتا ہے۔
مثلاً کما ادرٰک
ماوٰہ،
ہل اتٰک۔۔۔
ان قرآنی فقروں میں کاف، ہ اور کاف بالترتیب، سے پہلے ایک مزید شوشہ آتا ہے بغیر نقطے کا۔ یہ کس طرح لکھا جا سکتا ہے۔ کیا کوئی روشنی ڈال سکتا ہے؟ ایس چی یونی پیڈ میں اس کو استعممال کرنے پر بھی یہ حروف اس طرح نہیں جڑتے کہ خالی شوشہ پیدا ہو جائے۔
میں نے کئی یونی کوڈ فائلیں ڈاؤن لوڈ کیں اور کئی فانٹس اپلائ کر کے دیکھا ہے، لیکن کسی میں یہ صورت نظر نہیں آتی ہے۔ ان پیج میں شاید یہ ممکن ہے کہ قرآن کامپلیکس مدینہ منورہ سے چھپے قرآن کے نسخوں مین یہ ممکن ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
بابا جانی کیا الف مکسورہ سے مراد وہ چھوٹا سا الف ہے جو بعینہ میں ہ کے نیچے آتا ہے۔؟
 

جیہ

لائبریرین
اب سمجھ میں آیا ۔ یہ کھڑا زبر ہی ہے مگر ت کے بعد اور ک سے پہلے ایک شوشے کے اوپر ہے۔

[arabic]ھَل أَتَ۔۔ٰ۔۔کَ[/arabic]
میں نے یہ تطویل کی مدد سے لکھا
 

الف عین

لائبریرین
اس کو کہتے ہیں بغل میں بچہ اور نگر میں ڈھنڈھورا۔
محض میرا اپنا محفل نسخ فانٹ ایسا نکلا جس میں درست آ رہا ہے۔ ورنہ مجھے فکر تھی کہ یہ کسی اور طرح لکھا جائے گا شاید۔
ارشد، ابتدائی اور درمیانی الف مکسورہ کے یو سی این غلط ہیں۔ درست ہی
FEEF- isolated
FEF0- Final
Medial Form بھی ہے کیا؟
 

جیہ

لائبریرین
میں نے اپنے ذاتی کی بورڈ میں الف مکسورہ کے یونی کوڈ ویلیو رکھے مگر اس سے تو "ی" آرہی ہے محفل نسخ فانٹ بھی آزما کر دیکھا مگر فرق نہیں پڑا


ھل اتَﻯک
ھل اتﻰک
 

الف عین

لائبریرین
جوجو، محفل ’گروپ‘ میں دو فانٹس ہیں۔ ایک محض محفل۔ جس کے چاروں ورژنس ہیں۔ نارمل، بولڈ وغیرہ۔
اور دوسرے جس کا نام محفل نسخ ہے۔
الف مکسورہ محفل نام کے فانٹ میں درست ہے۔
 

arifkarim

معطل
میرے سے تو محفل فانٹس میں الف مکسورہ لکھا ہی نہیں جا رہا! البتہ باقی فانٹس میں ٹھیک ہے، میں کیا کروں:

a8.gif


میرے پاس آفس 2007 ہے
 

arifkarim

معطل
یہ تو آپ کو الف عین صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔۔۔

جی ہاں کیونکہ محفل فانٹس انہوں نے ہی بنائے ہیں۔ محفل میں تو الف مکسورہ '' ٰ '' کام ہی نہیں کرتا۔ جب بھی کسی لفظ پر ڈالتا ہوں تو غائب ہو جاتا ہے۔ البتہ محفل نسخ میں صرف بعض الفاظ پر ٹھیک کام کرتا ہے۔ جبکہ محفل طلعت میں تو یہ نظر ہی نہیں آتا۔
 

گل خان

محفلین
الف عین بھائی آپ نے کیسی جگہ فجر نوری نستعلیق فونٹ کے بارے میں لکھا تھا۔۔۔اُس کا لنک کھاں ہے۔۔اور یہ کیسا فونٹ ہے؟؟ جناب اس کا لنک بتا دیں۔۔۔شکریہ
 

arifkarim

معطل
محفل فانٹس میں الف مکسورہ درست لکھا تو گیا ہے عارف۔ یہی ہے جس میں ایک خالی شوشہ نظر‌آتا ہے۔
فجر نستعلیق یہاں بھی یے:
http://www.urdujahan.com/urdu-fonts/Fajer Noori Nastalique 15-12-2006.ttf

آپ ذرا سکرین شاٹ دوبارہ دیکھیں:

a8.gif


خالی شوشہ تو سب فانٹس میں درست نظر آرہا ہے سوائے آپ کے محفل طلعت فانٹ کے! اور الف مکسورہ ''کھڑی زبر'' بھی کسی ایک بھی محفل فانٹ میں درست نظر نہیں‌ آرہی (خالی شوشے کے اوپر)۔ اگر آپ کے پاس آرہی ہے تو یہاں اسکا سکرین شاٹ پوسٹ کریں شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ عارف۔ میرا دھیان محض خالی شوشے کی طرف تھا، کھڑا زبر واقعی نظر نہیں آتا محفل فانٹس میں۔ اب دیکھتا ہوں ان فانٹس کو کچھ سدھار سکا تو۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ عارف۔ میرا دھیان محض خالی شوشے کی طرف تھا، کھڑا زبر واقعی نظر نہیں آتا محفل فانٹس میں۔ اب دیکھتا ہوں ان فانٹس کو کچھ سدھار سکا تو۔

جی ہاں ان میں بہت بہتری کی ضرورت ہے البتہ شوشہ تو تقریبا ہر عربی فانٹ میں ڈالا جاسکتا ہے
 
Top