قتیل شفائی کے نام کے متعلق ایک دلچسپ بات

گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں

جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں​

مقبول ترین شاعر اور ممتاز فلم نغمہ نگار قتیل شفائی اپنی خود نوشت "گھنگرو ٹوٹ گئے" میں اپنے نام کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ
میرے نام کے بارے میں ایک لطیفہ بھی ہے۔ وہ یہ کہ میرا ایک بیٹا انگلینڈ میں رہتا ہے، جس کی بیوی سکاٹ لینڈ کی ہے۔ ایک دن اس کی بیوی نے اس سے پوچھا کہ آخر اس نام قتیل شفائی کا مطلب کیا ہے تو میرے بیٹے نے وضاحت کی کہ قتیل کا مطلب ہے جسے قتل کر دیا گیا ہو اور شفائی کا مطلب ہے جو دوسروں کو شفا دے۔ اس طرح ملا جلا کر اس نام کا مطلب حضرت عیسی بنتا ہے۔
 
Top