لاریب مرزا
محفلین
شیکسپیئر نے کہا تھا کہ یہ دنیا ایک سٹیج ہے اور ہم میں سے ہر کوئی اداکار... ہر انسان سٹیج پر آتا ہے ،اپنا کردار ادا کرتا ہے اور چلا جاتا ہے. ہر انسان زندگی کے مد و جزر سے نبرد آزما ہوتے ہوئے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن بعض خوش قسمت لوگ اپنے کردار کے ساتھ اس درجہ انصاف کر جاتے ہیں کہ دلوں پر نقش قائم کر جاتے ہیں. ایسے ہی ایک خوش قسمت انسان محمد وارث بھائی تھے. وہ قتیلِ غالب کے نام سے اس محفل میں آئے تھے اور بہت سے محفلین کو اپنے علم، تجربے اور بصیرت سے مستفید کیا. بات موسیقی کی ہو یا کھیلوں کی.... سیاست کی ہو یا زبان و ادب کی..... اردو شاعری کی ہو یا فارسی شاعری کی..... دقیق موضوعات کی ہو یا ہلکی پھلکی گپ شپ کی.... ان کی گفتگو میں وقار، رویے میں تحمل اور الفاظ میں علمیت جھلکتی تھی. ان کی علمی شخصیت ہم سمیت بہت سے محفلین کے لئے مشعلِ راہ تھی. ان کے ساتھ بات چیت کرنا ایک درسگاہ میں بیٹھنے کے مترادف تھا. ان کی ہر بات سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا تھا.
وارث بھائی اردو محفل سے بہت لگاؤ رکھتے تھے. اب اردو محفل برخاست کی جا رہی ہے اور محفلین اپنے اپنے پسندیدہ محفلین کے بارے میں کچھ نہ کچھ شاملِ محفل کرنے میں مصروف ہیں تو ہم اس سوچ میں ہیں کہ ان کی شاندار شخصیت کو خراج ِ تحسین پیش کریں. گو کہ ہمارے الفاظ ان کی شخصیت کو بیان کرنے سے قاصر ہیں لیکن دل پر ایک بوجھ ہے وہ شاید اس صورت میں کچھ ہلکا ہو.ہماری دعا ہے کہ آسمان وارث بھائی کی لحد پر شبنم افشانی کرے. اور اردو محفل اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بہت سے لوگوں کو علمی طور مستفید کرنے کے عوض اللہ تعالیٰ ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے. آمین ثم آمین
آخر میں وارث بھائی کے پسندیدہ شاعر کا ایک شعر پیش کریں گے جو ان کی اردو محفل سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے... وہ یہ شعر اردو محفل کے بارے میں کہا کرتے تھے.
جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے