قبروں کو خواتین کی زیارت سے متعلق کچھ سوالات......

islamkingdom_urdu

محفلین
جنازوں کے ساتھ عورتوں کا نکلنے کا حکم کیا ہے؟؟..

جنازوں کےساتھ عورتوں کا نکلنا غیر شرعی امر ہے کیونکہ أُمِّ عَطِيَّةَ -رضي الله عنها سے مروی ہے فرماتی ہیں " ہمیں جنازوں کے پیچھے چلنے سے منع کیا گیا ہے "[ اس حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے]

خواتین کے لئے جنازوں کے ممنوعات کیا ہے ؟؟

بہت زیادہ رونا نوحہ کرنا اور اللہ کی مرضی
اور قدرت پر ناراضگی کا اظہار کرنا اور میت کے اچھے کام یاد کر کے زور زور سے رونا منع ہے آپ ﷺ نے فرمایا " نوحہ کرنے والی جب اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے اور وہ قیامت کے دن اٹھے گی اور اس پر پگھلے ہوئے پیتل کی قمیض ہو گی " [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

کیا یہ جائز ہے کہ عورت نماز جنازہ پڑھنے میں مردوں کے ساتھ۔ شریک ہے؟

نماز جنازہ مرد اور عورت دونوں كے ليے مشروع ہے، اس كى دليل نبى كريمﷺ كا فرمان ہے۔
مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ ، فَإِنْ شَهِدَ دَفْنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، الْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ.... رواه مسلم:946
 
آخری تدوین:
Top