قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پرہیں ،آئی جی خیبرپختونخوا

قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پرہیں ،آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور…انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ پشاور اور چارسدہ میں پولیس پر حملے ان ٹارگیٹڈ کاروائیوں کا ردعمل ہوسکتا ہے جن میں متعدد شدت پسندگرفتار کئے گئے ہیں۔ اس قسم کی کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔علاقہ بڈھ بیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پانچ پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔آئی جی پی خیبرپختون خوا ناصر خان درانی اور ڈی سی پشاور ظہیرالاسلام سمیت دیگر حکام نماز جنازہ میں شریک تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں آئی جی پی ناصر درانی نے کہا کہ پچھلے دنوں پولیسنے ٹارگٹ آپریشن کے دوران متعدد شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پشاور اور چارسدہ میں پولیس پر حملے انہی گرفتاریوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔تاہم پولیس فورس ان حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوگی۔ ناصر درانی کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں پولیس موبائل پر بھی آئی ای ڈی سے حملہ ہوا۔پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہٹ لسٹ پر ہیں۔ مگر ان کے حوصلے بلند ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=145378
 
Top