قادیانیت ، مرزا غلام احمد قادیانی کی تحریروں کے آئینے میں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الم

محفلین
جزاک اللہ درویش بھائی انتہائی خوب صورت تحریر اللہ پاک آپکی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔۔۔میں بھی 7 سال سے اسی کام سے جڑا ہوا۔۔مناظرہ کئیے سچ تو یہ جو آپ نے کہا کے تمام حوالے ہیں انہی کی کتاب سے تو وہ ان کو مانتے ہی نہیں اور مختلف تاویلات لے آتے اپنے مربی حضرات سے۔۔۔صرف اللہ ہی ہے جو ہدایت دے سکتا۔۔۔

ایک دفعہ پھر بہت اعلیٰ تحریر۔۔۔۔جزاک اللہ کثیر
 
متلاشی

محفلین

حضرت خاکسار ناروے میں رہتا ہے، اور کسی بھی مذہبی بحث جو عقائد پر مبنی ہو میں شامل ہونے کا پابند نہیں۔ اور باقی جہاں تک آپکی گولی سے اڑانے کی مذہبی شدت پسندی ہے، میں اس لیول کا انسان ہوں ہی نہیں۔ میرے زندگی میں مذہب کی ثانوی سے حیثیت ہے۔ آپ شوق سے اپنے مباہلے پاکستانی قادیانیوں اور عیسائیوں کیجئے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ کون مذہب کے نام پر کسے گولی سے اڑاتا ہے۔​

جناب جب آپ کی زندگی میں مذہب کی حیثیت ثانوی ہے تو پھر اپنے مذہب قادینیت کے دفاع کے لئے یہ ساری باتیں کیوں۔۔۔۔۔؟​
اور پھر آپ قادیانی نہیں بلکہ ملحد اور زندیق کہلائیں گے۔۔۔۔۔!​
 
عسکری

معطل
کیوں جی لیبل لگانے ضروری ہیں انسانوں پر کہ آپ ملحد ہیں یا زندیق ہیں یا مسلم ہیں؟ایک انسان ہونا کافی نہیں؟ میرے خیال سے کسی کے atheist ہونے سے نا آپکا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے نا آپ کو ٹریفک جام میں پھنسنا پڑتا ہے۔ ایک انسان اپنے افکار اپنے لیے طرز زندگی منتخب کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ اور ملحد ہونے سے کسی کا کوئی نقصان نہیں جیسے آپکا مسلم ہونے سے کسی کو فائدہ ہے نا نقصان ۔ بات تب غلط ہو گی جب کسی کے عقائد سے دوسرے انسانوں کا نقصان ہو اور یہ سب جانتے ہیں کہ کون کون آجکل خونخوار بنے ہوئے ہیں ۔
 
يہى تو سوال كيا گيا ہے كہ دعوائے لا مذہبيت بھی اور ايك خود ساختہ مذہب كا دفاع بھی ؟ ايں چہ بوالعجبى است ؟
ويسے يہی تضادات "دجل اور باطل" كى سب سے بڑى شناخت ہيں
consistency theory of truth
يا
coherence theory of truth
كے بارے سنا ہو تو ۔۔۔۔:)
 
عسکری

معطل
يہى تو سوال كيا گيا ہے كہ دعوائے لا مذہبيت بھی اور ايك خود ساختہ مذہب كا دفاع بھی ؟ ايں چہ بوالعجبى است ؟
ويسے يہی تضادات "دجل اور باطل" كى سب سے بڑى شناخت ہيں
consistency theory of truth
يا
coherence theory of truth
كے بارے سنا ہو تو ۔۔۔ ۔:)

مطلب ایکٹیوٹی کا حق صرف مسلمانوں کو ہے؟ آپ کرکٹ کیوں دیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر۔ کہ آپکو مقابلہ اچھا لگتا ہے دیکھنا اسی طرح اگر کوئی مذہبی مباحث میں انٹرسٹ رکھتا ہے لیکن اس کا اپنا کوئی مزہب نہیں تو ضرقری ہے اسے کوسا جائے ؟ آپ اسے جوب دیں نا کہ اسے زندیق کافر ہائے ہائے اور نعرے بعضی کریں ۔ ایک آدمی ظاہری بات ہے جو مذہب کو ثانوی حیثیت دیتا ہے آپ اس کی ہر بات کو برداشت کریں نا پھر ۔ اصل میں یہ سب اس فورم پر کھٹ راج اس بابے اور اس کے حواری جب سے آئے ہیں نا مچا رکھی ہے ورنہ پہلے بھی یہاں بحثیں ہوتی تھے لوگ عزت احترام صبر تحمل سے ایک دوسرے کو سنتے تھے ۔ پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جیسا ماحول سب کے لیے ہے فورم کا ویسے میرے لیے ۔ کل سے 10 مراسلے ڈیلیٹ کر دیے گئے ہیں کہ مقدس گائے کو برا نا لگے :biggrin:
 
عسکری

معطل
جارى ركھيں بحث كس نے منع كيا ؟ جو حذف ہوئے ان ميں ضرور بدتميزى ہو گى ۔۔۔ ۔۔
ہاں ہاں شاید تھوڑی بہت کی تھی ھھھھھھ پر اس سے زیادہ تو یہ خود کر رہے ہیں دیکھا نہیں جو 3 پوسٹس کا جواب دے اسے کیا کیا کہتے ہیں؟:idontknow:

یہ تو کھلا تضاد ہے :laugh:
 
كوئى مذہبى مباحث ميں انٹرسٹ ركھنے پر ملا ، مذہبى جنونى ، جہادى فسادى كہلاتا ہے اور اف نہيں كرتا ، اور كسى كے اعصاب اتنے نازك ہيں كہ " تھوڑی بہت بدتميزى " كا حذف برداشت نہيں ارے بھئى ملا سے مقابلہ كرنا ہے تو مضبوط كاٹھی لاؤ فوج ميں اتنى نزاكت كا كيا سوال ؟یہ تو کھلا تضاد ہے :laugh:
مطلب ایکٹیوٹی کا حق صرف مسلمانوں کو ہے؟ آپ کرکٹ کیوں دیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر۔ کہ آپکو مقابلہ اچھا لگتا ہے دیکھنا اسی طرح اگر کوئی مذہبی مباحث میں انٹرسٹ رکھتا ہے لیکن اس کا اپنا کوئی مزہب نہیں تو ضرقری ہے اسے کوسا جائے ؟ آپ اسے جوب دیں نا کہ اسے زندیق کافر ہائے ہائے اور نعرے بعضی کریں ۔ ایک آدمی ظاہری بات ہے جو مذہب کو ثانوی حیثیت دیتا ہے آپ اس کی ہر بات کو برداشت کریں نا پھر ۔ اصل میں یہ سب اس فورم پر کھٹ راج اس بابے اور اس کے حواری جب سے آئے ہیں نا مچا رکھی ہے ورنہ پہلے بھی یہاں بحثیں ہوتی تھے لوگ عزت احترام صبر تحمل سے ایک دوسرے کو سنتے تھے ۔ پر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جیسا ماحول سب کے لیے ہے فورم کا ویسے میرے لیے ۔ کل سے 10 مراسلے ڈیلیٹ کر دیے گئے ہیں کہ مقدس گائے کو برا نا لگے :biggrin:
ہاں ہاں شاید تھوڑی بہت کی تھی ھھھ ھھھ پر اس سے زیادہ تو یہ خود کر رہے ہیں دیکھا نہیں جو 3 پوسٹس کا جواب دے اسے کیا کیا کہتے ہیں؟:idontknow:

یہ تو کھلا تضاد ہے :laugh:
 
عسکری

معطل
كوئى مذہبى مباحث ميں انٹرسٹ ركھنے پر ملا ، مذہبى جنونى ، جہادى فسادى كہلاتا ہے اور اف نہيں كرتا ، اور كسى كے اعصاب اتنے نازك ہيں كہ " تھوڑی بہت بدتميزى " كا حذف برداشت نہيں ارے بھئى ملا سے مقابلہ كرنا ہے تو مضبوط كاٹھی لاؤ فوج ميں اتنى نزاكت كا كيا سوال ؟
ہم نے کب کہا کسی کو جنونی ملا؟ بھئی ہم تو چسکی لے کر نکل جاتے تھے ۔ آج ہی فارغ ہوئے ہیں کتنے دن بعد محفل پر اب صٍر قادیانی ہی قادیانی لکھا مل رہا ہے مجھے تو اور کچھ نظر نہیں آیا اس لیئے مجھے شاید غصہ آ گیا کہ بھئی یہ دنیا کو کیا ہو گیا ہے ۔ ویسے اعصاب نازک ہونا کیا برا ہے باجی ؟ ملا سے مقابلے کا نا کہیں پلییز ورنہ ہمیں بھی اڑا دیا جائے گا :mrgreen:
 
محمد امین

لائبریرین
کیوں جی لیبل لگانے ضروری ہیں انسانوں پر کہ آپ ملحد ہیں یا زندیق ہیں یا مسلم ہیں؟ایک انسان ہونا کافی نہیں؟ میرے خیال سے کسی کے atheist ہونے سے نا آپکا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے نا آپ کو ٹریفک جام میں پھنسنا پڑتا ہے۔ ایک انسان اپنے افکار اپنے لیے طرز زندگی منتخب کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ اور ملحد ہونے سے کسی کا کوئی نقصان نہیں جیسے آپکا مسلم ہونے سے کسی کو فائدہ ہے نا نقصان ۔ بات تب غلط ہو گی جب کسی کے عقائد سے دوسرے انسانوں کا نقصان ہو اور یہ سب جانتے ہیں کہ کون کون آجکل خونخوار بنے ہوئے ہیں ۔

صاحب آپ سے یہ کس نے کہہ دیا کہ ایک شخص کے عقائد کا دوسرے کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا؟؟

آپ کے خیال میں معاشرہ کیا چیز ہے؟ کیا معاشرہ صرف کاروبار اور خوش گپیوں کا نام ہے؟ مغرب کے نام نہاد شخصی آزادی کے تصور میں ہی بنیادی Flaws ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ معاشرے سے آزاد ہیں تو بتائیے آپ نے اپنے والدین کے گھر میں ہی پیدا ہونا کیوں پسند فرمایا؟ اور آپ نے وہی زبان کیوں سیکھی جو آپ کے والدین نے آپ کو سکھائی؟ کیوں صاحب؟ آپ تو آزاد ہیں ۔۔ آپ تو برآمد ہوتے ہی فرفر منگول زبان بھی بول سکتے تھے مگر اس وقت آپ محتاج تھے اس وقت تک کے لیے کہ جب آپ دنیا سے کچھ دیکھ نہ لیں۔۔۔مگر آپ نے تو دنیا سے وہی سیکھا جو آپ کے ارد گرد موجود دنیا نے آپ کو سکھایا۔۔

یہی بات ہے کہ جو معاشرے کے باہمی طور پر مربوط ہونے کی طرف دلالت کرتی ہے۔ اگر انسان اپنے افکار اور طرزِ زندگی کے سلسلے میں آزاد ہے تو بتائیے مغرب میں بھی جرائم پر تعزیر کا نظام کیوں ہے؟
 
عسکری

معطل
اب ملحد كا يہ مطلب نہيں كہ کھلم كھلا غلط بيانى كى جائے ، الحاد كے بھی كچھ اصول ہوتے ہيں:giggle:
ہاں بھئی اب ثابت ہی نا کر دینا آپ ھھھھھھھ ویسے تو ہر کام کے اصول ہونے چاہیے پر ہم لوگ درمیان میں سے راستے بنا ہی لیتے ہیں ۔ لیکن بھئی میں نے نہیں کہا کسی کو :roll: کب کہا تھا ؟
 
عسکری

معطل
صاحب آپ سے یہ کس نے کہہ دیا کہ ایک شخص کے عقائد کا دوسرے کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا؟؟

آپ کے خیال میں معاشرہ کیا چیز ہے؟ کیا معاشرہ صرف کاروبار اور خوش گپیوں کا نام ہے؟ مغرب کے نام نہاد شخصی آزادی کے تصور میں ہی بنیادی Flaws ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ معاشرے سے آزاد ہیں تو بتائیے آپ نے اپنے والدین کے گھر میں ہی پیدا ہونا کیوں پسند فرمایا؟ اور آپ نے وہی زبان کیوں سیکھی جو آپ کے والدین نے آپ کو سکھائی؟ کیوں صاحب؟ آپ تو آزاد ہیں ۔۔ آپ تو برآمد ہوتے ہی فرفر منگول زبان بھی بول سکتے تھے مگر اس وقت آپ محتاج تھے اس وقت تک کے لیے کہ جب آپ دنیا سے کچھ دیکھ نہ لیں۔۔۔ مگر آپ نے تو دنیا سے وہی سیکھا جو آپ کے ارد گرد موجود دنیا نے آپ کو سکھایا۔۔

یہی بات ہے کہ جو معاشرے کے باہمی طور پر مربوط ہونے کی طرف دلالت کرتی ہے۔ اگر انسان اپنے افکار اور طرزِ زندگی کے سلسلے میں آزاد ہے تو بتائیے مغرب میں بھی جرائم پر تعزیر کا نظام کیوں ہے؟

معاشرے کے اندر کی بات ہو رہی ہے جناب ۔ کیا ایک ہی معاشرے میں رہنے کے لیے سب کی سوچ طرز اور مزہب ایک ہونا چاہیے؟ پھر تو پہلے مجھے کوئی ان ہزاروں قتل ہونے والوں کا جواب دے جو فرقہ پرستی کی بھینٹ چڑھے۔ رہ بات مغرب کی تو میرا مغرب سے بہت ہی کم واسطہ پڑا ہے سوائے اپنے چند امریکی اور سوئس انسٹرکڑوں کے میں نے ان کو قریب سے مشاہدہ نہیں کیا ۔رہی بات جرائم کی تو میرا خیال ہے اس میں مغرب کا کم اور قانون مغرب کا زیادہ قصور ہے ۔ اس کی مثال چین ہے جہاں پر کرائم ریٹ مسلمانوں سے کم ہے نا وہ مغربی ہیں نا ہی مزہبی
 
ہاں بھئی اب ثابت ہی نا کر دینا آپ ھھھ ھھھ ھ ویسے تو ہر کام کے اصول ہونے چاہیے پر ہم لوگ درمیان میں سے راستے بنا ہی لیتے ہیں ۔ لیکن بھئی میں نے نہیں کہا کسی کو :roll: کب کہا تھا ؟
يہ اصل بات ہے عبد اللہ ۔۔ درميانہ رستہ نہيں چور راستہ ، اور يہ برا ہوتا ہے۔۔ اللہ تعالى آپ كو دنيا و آخرت كى سعادت عطا فرمائے ۔۔۔۔ جب اصولوں كى پابندى سب جگہ كرنى ہی ہے تو يہی پابندى اللہ تعالى كے احكام كى كى جائے تو اطاعت ہے ۔۔۔ اسى اطاعت كا دوسرا نام عبادت ہے جس كے متعلق اللہ تعالى نے قرآن مجيد ميں فرمايا ہے : ميں نے جن وانس كو صرف اپنى عبادت كے ليے پيدا كيا ہے ۔
يہ ايك اطاعت دوسرى سب پابنديوں سے آزاد كر ديتى ہے ۔۔۔۔
يہ ايك سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدےسے ديتا ہے آدمى كو نجات​
اور كب كہا ؟ كس كو كہا ؟ كسى نے شكايت كى نہ معذررت كا مطالبہ كيا ۔ بہت مرتبہ ہم شكايت كرتے ہيں كہ ہميں غلط سمجھا گيا ليكن ہم خود بھی ايسا كرتے ہيں
 
عسکری

معطل
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں آپ نے جیسا کہا ویسا ہی ہے ہم جس چیز کی شکایت کرتے ہیں وہ خود بھی کر جاتے ہیں ایسے ہی ہم جس بات کے لیے ہم دوسروں پر غصہ کرتے ہیں کبھی وہ ہم بھی کرتے رہے ہوں شاید۔ اس لیئے میں کہتا ہوں کوئی انسان پرفیکٹ نہیں سب میں اچھائی برائی ہوتی ہے ہمیں انسان کو انسان ہی سمجھ کر ٹریٹ کرنا چاہیے
 
جزاك الله خيرا ۔۔۔ تو پھر ملا بھی انسان ہی ہوتا ہے ؟ مذہبى آدمى سے بھی غلطى ہو سكتى ہے ؟ چند مذہبى آدميوں كى غلطى كو بنياد بنا كر سب خدا پرستوں حتى كہ خدا سے منہ موڑ لينا درست ہے ؟
 
عسکری

معطل
جزاك الله خيرا ۔۔۔ تو پھر ملا بھی انسان ہی ہوتا ہے ؟ مذہبى آدمى سے بھی غلطى ہو سكتى ہے ؟ چند مذہبى آدميوں كى غلطى كو بنياد بنا كر سب خدا پرستوں حتى كہ خدا سے منہ موڑ لينا درست ہے ؟
اب آپ چوٹ کر رہی ہیں نا؟ ایسا نہیں ہے کہ ملائیت یا دہشت گردی کی وجہ سے میں نے ایسا کیا پر سچ میں 3-4 سال میں یہ خود بخود ہوتا گیا ۔ میں کسی کو الزام نہیں دیتا نا ہی میں کسی کے خلاف ایسا کر رہا ہوں ۔ میرے وہ سائن جن کی طرف آپکا اشارہ ہے وہ 2007 سے 2010 میں دل دہلا دینے والی دہشت گردی کا رد عمل تھے نا کہ ایجنڈا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top