فیفا ورلڈ کپ 2018

کل سویڈن کا میچ تو پھر مس کر دیا آپ نے۔ :)
اوہو۔۔۔ ویری سیڈ۔
ان دنوں سخت مصروفیت چل رہی ہے۔گیارہ بجے شروع ہونے والے میچ کا دوسرا ہاف ہی دیکھ پاتا ہوں۔

کوئی بات نہیں۔ اب چوہدری صاحب ریکارڈنگ دیکھ لیں گے، وہ بھی سلو موشن میں۔
سیکنڈ ہینڈ ہی سہی پر اب تو وقت نکال کر دیکھنی ہی دیکھنی۔ :tongueout:
ویسے مجھے سویڈن کا چودہ پندرہ ماہ کا فرسٹ ہینڈ تجربہ ہے۔ ھن تفصیل نہیں پچھنی:cool2:
 
کل کونسا میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے؟
Screenshot_2018-06-25-01-13-02-69.png

امہ تو گروپ میں آخری پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گی۔
یوراگوئے اور روس کا مقابلہ دلچسپ ہو سکتا ہے۔
آخری دونوں میچز ون سائڈڈ ہونے کا امکان ہے۔
سپین مراکش سکرین شاٹ میں نہیں آیا۔
 

فٹبالر

معطل
سما نیوز
فٹبال ورلڈکپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب اور مصر، روس اور یوراگوئے میں مقابلہ ہوگا۔ پرتگال کی ٹیم ایران اور اسپین مراکش سے ٹکرائے گی۔

پرتگال کی ٹیم گروپ کا آخری اور اہم میچ آج ایران کیخلاف کھیلے گی۔ پرتگال کو فتح یا کم از کم میچ ڈرا کرنا ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو پربھاری ذمہ داری ہے۔

ایران کی ٹیم جیتی تو کوالیفائی کرجائے گی۔ پرتگال کا دارومدار اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے رزلٹ پر ہوگا۔

دو ہزار دس کی چیمپیئن اسپین اور مراکش میں بھی آج جوڑ پڑے گا۔ اسپین کے اسٹار فٹبالر سرگیو راموس اور جیرارڈ پک مرکز نگاہ ہونگے۔

روس اور یوراگوئے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن کیلئے ٹکرائیں گے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ لوئیس سواریز یوراگوئے کے اہم ہتھیار ہیں۔

سعودی عرب اورمصر کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں
 
روس اور یوراگوئے کے میچ میں سنسنی خیزی کی امید ہے۔
باقی میچز یا تو یک طرفہ ہیں یا غیر اہم۔
البتہ میچز کے نتائج اس اعتبار سے اہم رہیں گے کہ ان کی بنیاد پر پہلی اور دوسری پوزیشنز کا حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ جو اگلے راؤنڈ کے لیے اہم ہے۔
 
یعنی آپ تینوں ہی اس میچ سے کوسوں دور ہیں-
اچھا کر رہے ہیں- یوں بھی کافی پھسڈی کھیل جاری یوں لگ رہا جیسے صلاح جی بلکل کھیلنے کا موڈ ہی نہیں-

دوسری جانب مصر کا ایک گول
صلاح کا گول
دوسری جانب صلاح صاحب بھی سعودی عرب کو گول ڈال چکے۔
اُمّہ نے بھی ایک دوسرے کے خلاف پہلا گول جڑ دیا
 
Top