فیض کی نظم” رنگ ہے دل کا مرے ” دنیا کی 50 بہترین رومانی نظموں میں شامل

اوشو

لائبریرین
فیض کی نظم” رنگ ہے دل کا مرے ” دنیا کی 50 بہترین رومانی نظموں میں شامل

Faiz1-500x330.jpg


July 5, 2014

اردو کے ادبی حلقوں میں یہ خبر بڑے فخر اور مسرت کے ساتھ سنی جائے گی کہ اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی نظم” رنگ ہے دل کا مرے ” دنیا کی 50 بہترین رومانی نظموں میں شامل کرلی گئی ھے ۔

برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق دنیا کی ان 50 بہترین رومانی نظموں کا انتخاب فیسٹیول آف لو اور دو سالہ پوئٹری انٹرنیشنل فیسٹیول کے لیے ساؤتھ بنک سینٹر کی ایک ٹیم نے کیا تھا ۔ اس انتخاب میں گزشتہ پچاس سال میں لکھی جانے والی نظموں کو شامل کیا گیا ۔ انتخاب میں جگہ پانے والے پچاس شاعروں کا تعلق دنیا کے تیس مختلف ممالک سے ہے ۔ ان پچاس شاعروں میں مایا انجیلو، ناظم حکمت، ایمان مرسل، نومی شباب نائے، وکرم سیٹھ، سجاتا بھٹ اور امجد ناصر شامل ہیں ۔ فیض کی نظم رنگ ہے دل کا مرے ان کے مجموعہ کلام دست تہہ سنگ میں شامل ہے اور یہ نظم اگست 1963 میں ماسکو میں کہی گئی تھی۔



رنگ ہے دل کا مرے


تم نہ آئے تھے تو ہر چیز وہی تھی کہ جو ہے

آسماں حدِّ نظر ، راہ گزر راہ گزر، شیشہ مَے شیشہ مے

اور اب شیشہ مَے ،راہ گزر، رنگِ فلک

رنگ ہے دل کا مرے ،’’خون جگر ہونے تک‘‘

چمپئی رنگ کبھی راحتِ دیدار کا رنگ

سرمئی رنگ کہ ہے ساعتِ بیزار کا رنگ

زرد پتّوں کا ،خس وخار کا رنگ

سُرخ پُھولوں کا دہکتے ہوئے گلزار کا رنگ

زہر کا رنگ ، لہو رنگ ، شبِ تار کا رنگ

آسماں ، راہ گزر،شیشہ مَے،

کوئی بھیگا ہُوا دامن ،کوئی دُکھتی ہوئی رگ

کوئی ہر لخطہ بدلتا ہُوا آئینہ ہے

اب جو آئے ہو تو ٹھہرو کہ کوئی رنگ ،کوئی رُت ،کوئی شے

ایک جگہ پر ٹھہرے،

پھر سے اک بار ہر اک چیز وہی ہو کہ جو ہے

آسماں حدِّ نظر ، راہ گزر راہ گزر، شیشہ مَے شیشہ مے

http://abbtakk.tv/urdu/faizpoemnews/
 

اوشو

لائبریرین
یہ نظم ضیاء محی الدین کی آواز میں بہت پہلے ٹی وی سنی تھی۔
کوئی دوست اگر ڈھونڈ دے تو شکر گزار ہوں گا۔
 
Top