فیض نستعلیق اور مہر نستعلیق

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فیض نستعلیق اور مہر نستعلیق:

اگر مہر نستعلق ایسا ہوجائے تو کیا کہنے
مہر نستعلیق پر کام کرنے والے اصحاب ضرور توجہ فرمائیں
 
ایسا ہو جائے کا کیا مطلب ہے ؟ اپنی بات کو تھوڑا واضح کر دیں۔
میرا مقصد ہے کہ فی الحال جو مہر نستعلیق دستیاب ہے اس میں الفاظ و حروف کے درمیان کافی گیپ ہے وہ دور ہوجائےاور اس شکل ایسی ہوجائے جیسی تصویر میں ہے تو فیض نستعلیق کے مقابلے میں زیادہ دلکش خط ہوگا۔
یہ فضول دوری میں نے کورل میں دور کی ہے آپ حضرات تک اپنی بات پہنچانے کے لیے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فیض نستعلیق اور مہر نستعلیق:

اگر مہر نستعلق ایسا ہوجائے تو کیا کہنے
مہر نستعلیق پر کام کرنے والے اصحاب ضرور توجہ فرمائیں
قبلہ قادری صاحب! ہمیں تو دونوں فونٹ ہی پیارے لگ رہے ہیں اور مہر نستعلیق تو کسی طور پر بھی فیض نستعلیق سے کم خوب صورت نہیں لگ رہا ہے۔ سچ پوچھیے تو مہر نستعلق میں اک ذرا زیادہ نفاست ہے۔
 

عبدالحفیظ

محفلین
مہر نستعلیق کا جو ورژن آپ استعمال کر رہے ہیں وہ ویب ورژن ہے ۔ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ والا ورژن ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے۔ اس میں اس قسم کی کرننگ کے مسائل (الفاظ کے درمیان غیر ضروری سپیس)نہیں ہیں۔ آپ اس ورژن کی ریلیز کا انتظار کریں۔
 
مہر نستعلیق میرے موبائل میں




میری خوشی کی انتہا نہ رہی، کیوں جمیل نستعلیق کی طرح بے جا اسپیس نہیں تھا


لیکن اسپیس اتنا کم ہوا کہ انگلش پڑھنے میں دشواری ہونے لگی


اس لیے کچھ مایوسی ہوئی۔ لیکن میں نے ابھی مہر نستعلیق ویب ہی اپنے موبائل پر لگا رکھا ہے۔ اور کوئی خط اب نظر کو نہیں بھا رہا ہے۔ انگلش پڑھنے کی دشواری منظور ہے۔

فونٹ کے ڈیولیپر محترم متلاشی صاحب جب عام استعمال کے لیے فونٹ ریلیز کریں گے تو امید ہے کہ اس طرف بھی توجہ ضرور فرمائیں گے۔

باقی احباب بھی اپنی آراء سے نوازین۔
 
آخری تدوین:
Top