فیض نستعلیق اسٹائل کے مسائل ۔۔۔

arifkarim

معطل
جس دن فیض لاہوری نستعلیق ریلیز ہوا تھا۔ میں اسی دن سے اسکا ڈیفالٹ اسٹائل "Faiz Nastaleeq" استعمال کر رہا ہوں۔ یہ اسٹائل کافی حد تک اچھا کام کرتا ہے البتہ بعض مقامات پر مسائل کا سامنا ہے۔ گو کہ اسکا ڈیفالٹ فانٹ سائز 24 پکسلز ہے مگرکچھ مقامات پر غیر معمولی چھوٹے سائز اور مختلف فانٹس میں نظر آر ہا ہے۔ میں نے ان مسائل کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ منتظمین اعلیٰ اس کو آسانی سےبہتر کر سکیں۔ شکریہ۔

b031.gif

یہاں مین صفحہ پر ٹیبز کا فانٹ سائز بہت چھوٹا ہے۔
b032.gif

نشان زدہ مقامات پر فانٹ سائز چھوٹا یا دوسرے ٹیبز کے مقابلہ میں غیر مناسب ہے۔ تمام مقامات کے فانٹ سائزز میں یکسانیت ہونی چا ہئے۔
b033.gif

Quick Reply والی فیلڈ میں فانٹ سائز Advanced Reply کی طرح24پکسلز میں نہیں ہے۔ اسکو بھی24پکسلز میں ہی ہونا چاہئے۔
b034.gif

اسی طرح نئے پیغامات کی ٹیب میں‌فانٹ سائزز مختلف مقامات پر آپس میں‌مطابقت (‌Harmony) نہیں رکھتے۔
b035.gif

متن کوٹ کرتے وقت فانٹ تاہوما میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ القلم فارم پر بھی فیض نستعلیق سبز اسٹائل موجود ہے، لیکن وہاں ایسا نہیں ہوتا۔
b036.gif

ذاتی پیغامات کے پینل میں بھی غیر معمولی چھوٹا فانٹ سائز اور تاہوما فانٹ کا مکسچر ہے:(
امید ہے منتظمین اس معاملہ پر توجہ فرمائیں گے۔ جزاک اللہ۔
 
Top