فیصلے

نظام الدین

محفلین
زندگی میں ہر انسان سے ہر فیصلہ صحیح نہیں ہوسکتا، بعض فیصلے انسان غصے اور جلد بازی میں کرتا ہے اور بعض جذبات میں مجبور ہوکر ۔۔۔۔۔۔۔ اور کہیں نہ کہیں عقل و ہوش کچھ دیر کے لئے انسان کا ساتھ ضرور چھوڑ دیتے ہیں۔ کبھی نہ کبھی حماقت، عقل پر قبضہ ضرور کرلیتی ہے، چاہے وہ چند لمحوں کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔

(عمیرہ احمد کے ناول ’’عکس‘‘ سے ایک خوبصورت اقتباس)
 
جذبات اچھے یا برے انسان سے غلطیاں ضرور کرا ڈالتے ہیں۔ مگر ، اگر جذبات نا ہوں تو انسان انسان ہی نا ہو :)
جذبات کے بغیر زندگی کا مزابھی کچھ نہیں۔
ع-
اچھا ہے دل کے پاس رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
 
Top