فیس بک پر اچھی تصویر ، ملازمت کی ضمانت؟

arifkarim

معطل
فیس بک پر اچھی تصویر ، ملازمت کی ضمانت؟
لندن : ایک نئی تحقیق کے ذریعے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ کی فیس بک پروفائل تصویر متاثر کن ہے تو اس سے ملازمت حاصل کرنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں.
بیلجیئم کی گھینٹ یونیورسٹی کے محقیقین کے مطابق جس طرح کسی کی سی وی پر موجود تصویر کی وجہ سے انٹرویو کال آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اسی طرح فیس بک پروفائل تصویر بھی انٹرویو کال کے حصول کے امکانات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.
تحقیق کے مطابق کسی بھی شخص کی محض سی وی کو دیکھ کر جاب دینے والے یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ اسے انٹرویو کے لیے بلایا جائے یا نہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسا کہ فیس بک پر کسی کی متاثر کن تصویر، انٹرویو کال آنے کے امکانات میں اضافہ کرسکتی ہے.
گھینٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیجن بائرٹ کے مطابق اس مفروضے کو جانچنے کے لیے تحقیق کاروں نے بیلیجیئم کی ایک لیبر مارکیٹ میں موجود کچھ خالی آسامیوں کے لیے 2112 ملازمتوں کی فرضی درخواستیں بھیجیں.
ہر آسامی کے لیے کامرس، بزنس ایڈمنسٹریشن اور اپلائیڈ اکنامکس کی ڈگری کے حامل مرد امیدواروں کی درخواستیں بھیجی گئیں.
امیدواروں کے نام اور تصویر کے علاوہ تمام سی ویز تقریباً ایک جیسی تھیں۔
جبکہ سی وی کے لیے ان تصاویر کا انتخاب کیا گیا جو متاثر کن اور شاندار ہوں۔
ان میں سے چند فرضی امیدواروں کے فیس بک اکاؤنٹ بھی بنائے گئے، جن کی صرف پروفائل تصویر پبلک تھی۔
بعد ازاں یہ حقیقت سامنے آئی کی جس امیدوار کی فیس بک پروفائل تصویر متاثر کن اور شاندار تھی، اسے دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں 21 فیصد زائد مثبت ردعمل موصول ہوا جبکہ ان امیدواروں کے فوری طور پر انٹرویو کال موصول ہونے کے امکانا ت بھی 40 فیصد تھے۔
نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار کو فیس بک پر کم تعلیم یافتہ امیدوار کے مقابلے میں زیادہ سرچ کیا گیا۔
اس طرح ان نتائج سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ فیس بک پروفائل تصویر بھی ملازمت کے حصول میں ایک کردار ادا کرتی ہے کیوں کہ ایمپلائرز فیس بک پروفائل بھی دیکھتے ہیں۔
ماخذ
 
Top