فیس بک پر اس طرح کا کشیدہ فونٹ لکھنا ہے

یاسر حسنین

محفلین
کیونکہ یہاں جمیل نوری نستعلیق فونٹ استعمال ہوا ہے، اور اس میں تطویل کام نہیں کرتی۔
مزید تفصیلات کے لیے جاسم محمد
وجہ صرف جمیل نوری نستعلیق نہیں ہے۔ بلکہ محفل کی سیٹنگ اس طرح کی ہے کہ وہ تطویل کو ختمے میں تبدیل کر دیتی ہے۔ اسی طرح کچھ الفاظ بھی ایسے دیکھے تھے (ذ اور ز والے) جو جان بوجھ کر بھی غلط لکھنا چاہیں تو نہیں لکھ سکتے۔
اب کمپیوٹر چونکہ بائی ڈیفالٹ اردو محفل کو جمیل نوری نستعلیق میں دکھاتا ہے اور جمیل نوری نستعلیق میں تطویل کام نہیں کرتی تو اسے کسی منتظم نے بدل دیا۔
 
سعیدصدیقی

محفلین
لفظ کشیدہ کا عنوان میں استعمال ہوا تو میں سمجھا کہ انڈرلائن کرنے کا پوچھ رہے ہیں ، ابتسامہ
بہرحال نستعلیق کو فیس بک پر دکھانے کے لئے اسکی امیج ہی پوسٹ کرنا ہوگی ، یا اسٹائلش میں مہر نستعلیق اور جمیل نوری میسر ہیں ، مگر وہ انکو ہی نظر آئیں گے جنہوں نے اسٹائلش کا پلگ ان انسٹال کیا ہوگا ۔
بھائ یہ اسٹائلش کا پلگ ان کیسے انسٹال ہوگا ۔۔۔۔۔۔
 
سروش

محفلین
بھائ یہ اسٹائلش کا پلگ ان کیسے انسٹال ہوگا ۔۔۔۔۔۔
یہاں سے انسٹال کرلیں،
یہاں سے نستعلیق کا اسکرپٹ انسٹال کرلیں
 
سعیدصدیقی

محفلین
یہاں سے انسٹال کرلیں،
یہاں سے نستعلیق کا اسکرپٹ انسٹال کرلیں
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔۔بہت ہی خوب
 
سعیدصدیقی

محفلین
لفظ کشیدہ کا عنوان میں استعمال ہوا تو میں سمجھا کہ انڈرلائن کرنے کا پوچھ رہے ہیں ، ابتسامہ
بہرحال نستعلیق کو فیس بک پر دکھانے کے لئے اسکی امیج ہی پوسٹ کرنا ہوگی ، یا اسٹائلش میں مہر نستعلیق اور جمیل نوری میسر ہیں ، مگر وہ انکو ہی نظر آئیں گے جنہوں نے اسٹائلش کا پلگ ان انسٹال کیا ہوگا ۔
جزاک اللہخیر ۔۔ میں نے انسٹال کرلیا اور فیس بک پرکام کررہا ہے۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ جس کی وجہ سے میں اپنےموبائل مٰیں یہ پلگ ان انسٹال کرسکوں اور پھر وہاں بھی نستعلیق میں نظر آنے لگے ؟؟
 
سروش

محفلین
جزاک اللہخیر ۔۔ میں نے انسٹال کرلیا اور فیس بک پرکام کررہا ہے۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ جس کی وجہ سے میں اپنےموبائل مٰیں یہ پلگ ان انسٹال کرسکوں اور پھر وہاں بھی نستعلیق میں نظر آنے لگے ؟؟
نستعیلیق موبائل پر نظر نہیں آرہا، تو یقیناً اینڈرائڈ کی بات ہورہی ہے۔ اس حوالے سے ایک لڑی موجود ہے کہ نستعیلیق اینڈرائڈ میں کس طرح انسٹال کیا جائے۔ ربط تلاش کرکے مہیا کرتا ہوں۔
 
Top